Articles by "Mansoora Engineering College"
Showing posts with label Mansoora Engineering College. Show all posts

ادارے کی تعلیمی و انتظامی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ, مستقبل میں بھی قوم و ملک کی خدمت کا عزم

مالیگاؤں (پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیرِ انصرام جاری مولانا مختار احمد ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC)، المعروف منصورہ انجینئرنگ کالج کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، بہترین کارکردگی اور معیارِ تعلیم کے فروغ کے اعتراف میں باوقار ’’PRIDE OF NATION Award-2026‘‘ سے نوازا گیا۔

یہ باوقار اعزاز جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز سیکریٹری جناب راشد ارشد مختار نے ادارے کی جانب سے حاصل کیا۔ PRIDE OF NATION Award-2026 کی تقریب 20 اگست 2026 کو ایشیا ٹوڈے میڈیا کے زیرِ اہتمام اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر)، مہاراشٹر میں منعقد ہوئی۔

یہ اعزاز منصورہ انجینئرنگ کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کی مسلسل محنت، تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی کاوشوں، طلبہ کی مؤثر رہنمائی اور ادارے کی مجموعی ترقی کے لیے انجام دی جانے والی انتھک خدمات کا اعتراف ہے۔

اس اعزاز پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب نے منصورہ انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اسے ادارے کی تعلیمی و انتظامی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ادارے سے وابستہ افراد نے اس اعزاز کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اعلیٰ تعلیمی معیار، تحقیق، طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور قوم و ملک کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

سینئر کنسلٹنٹ اور ڈیٹا سائنٹسٹ نبیل انصاری (ڈبلیو این ایس، امریکہ) کی بطور مہمان و مقرر خصوصی شرکت

مالیگاؤں (پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ( منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے گزشتہ روز "ڈیٹا سائنس اینڈ انالیٹکس ان ہیلتھ کیئر اینڈ فارما" کے موضوع پر ایک معلوماتی گیسٹ لیکچر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر کنسلٹنٹ اور ڈیٹا سائنٹسٹ نبیل انصاری (ڈبلیو این ایس، امریکہ) نے بطور مہمان و مقرر خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں نبیل انصاری نے طلبہ کو بتایا کہ موجودہ دور میں ڈیٹا سائنس انسانی صحت اور میڈیکل فیلڈ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف امراض کی تشخیص اور علاج میں ڈیٹا سائنس کی مدد سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں، جبکہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں نئی ادویات کی تیاری اور مریضوں کے لیے ان کے امراض جانچنے میں ڈیٹا انالیٹکس ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب کا آغاز کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم مشرف شاہ کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں پروگرام کے اغراض و مقاصد پروفیسر صدیقی محسن نے بیان کیے، جبکہ مہمان کا تعارف پروفیسر فہیم انصاری نے پیش کیا۔وہیں  نظامت کے فرائض شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے طالب علم عبداللہ حسین نے انجام دیے۔

اختتامی کلمات میں ڈاکٹر سلمان بیگ (ہیڈ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر) نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں پروفیسر اشفاق احمد، پروفیسر صدیقی محسن، پروفیسر فہیم انصاری، پروفیسر شہزاد مبین، پروفیسر فہد بلال، نکھل لداکے اور دیگر اسٹاف ممبران کا بھرپور تعاون پیش کیا۔

 

سیمینار کے ذریعے حارث انصاری( سینئرڈیزائن انجینئر، انٹیل کمپنی) نے منصورہ انجینئرنگ کالج  کے  طلبہ کی رہنمائی کی

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) عصر حاضر میں شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ میں بہت تیزی سے ترقی  ہورہی ہے۔ کمپیوٹر ، اسمارٹ فون، انٹرنیٹ سے منسلک الیکٹرنکس لوزامات اور ہر شعبہ حیات میں استعمال ہونے والی الیکٹرانکس اشیاء سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی سے بنتی ہیں۔ الیکٹرانکس لوازمات اور روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی دیگر الیکٹرانکس اشیاءمیں الیکٹرانکس چِپ  یا انٹیگریٹڈ سرکٹس (آئی سی) کا استعمال ہوتا ہے۔ 

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس( MMANTC) کے زیر اہتمام شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن  انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے خصوصی سیمینار بعنوان "سیمی کنڈکٹر اینڈ چِپ ڈئزائننگ ٹیکنالوجی"  18 مارچ 2023  بروز سنیچر کو منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں بطور مقرر خصوصی معروف انٹیل کمپنی  کے سینئرڈیزائن  انجینئر حارث انصاری کو مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر عقیل احمد شاہ(پرنسپل) نے انجینئرحارث انصاری کا استقبال کیا۔ 

انصاری محمد حارث رئیس احمد شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ   میں ڈگری مکمل کی۔ بعد ازاں مشکل ترین مقابلہ جاتی امتحان "گیٹ" کامیاب  کیا اور  نیشنل انسٹی ٹیوٹ ( سورت) سے ماسٹر ڈگری ( وی ایل ایس آئی) میں مکمل کی۔ فی الحال موصوف  کمپیوٹر فیلڈ کی معروف انٹیل کمپنی میں بطور سینئر ڈئزائن انجینئر عہدے پر فائز ہیں۔ 

حارث انصاری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر سے لیکر تجربات کی روشنی میں  بتایا کہ آج سیمی کنڈکٹر اور چِپ ڈئزائننگ ٹیکنالوجی میں کریئر کے  بے شمار مواقع ہیں اور انھیں کس طرح سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟  انھوں نے کہا کہ روایتی تعلیم سے ہٹ کر بہتر روزگار اور بڑی کمپنیوں میں عہدہ پانے کیلئے  انٹرویو کی تیاری، شخصیت سازی، خود اعتمادی،  مینٹل ابیلیٹی  اور کمپنیوں میں درکار صلاحیتوں کے مطابق خود کو تیار کرنا پڑے گا۔ آج کریئر کےمواقع بے شمار ہیں لیکن قابل افراد کو ہی کامیابی ملتی ہے۔ موصوف نے بتایا کہ چِپ ڈئزائننگ  میں انٹیل، اے ایم  ڈی، سیگیٹ، این ودیا، موٹورولا، این ایکس پی، آئی بی ایم ، ٹکساس اور دیگر بہت ساری کمپنیوں میں الیکٹرانکس انجینئرنگ  میں گریجویشن اور ماسٹر ڈگری مکمل کر لینے کے بعد کریئر کے مواقع ملتے ہیں۔ 

اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) ،ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل پولی ٹیکنیک) ،  ڈاکٹر نوید حسین( ڈین ریسرچ)، پروفیسر شہزاد مبین ( ڈین ایڈمیشن)، ڈاکٹر فہد اقبال  ( ہیڈ آئی کیو اے سی) ، پروفیسر اشفاق احمد ( کو آرڈینیتر)، پروفیسر فہیم انصاری، پروفیسر محسن صدیقی، پروفیسر فہد بلال اور  شعبہ انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی۔ ***

سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش، روبو ریس، کوئز اور دیگر انعامی مقابلے، جامعہ محمدیہ کےزیراہتمام ضلعی سطح پر 23، 24، اور 25 دسمبر 2022 کوانٹراسکول مقابلوں کا انعقاد

مالیگاؤں (پریس ریلیز)  مالیگاؤں کی  معروف قدیم  دینی و عصری درس گاہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیر اہتمام ہر سال  بڑے پیمانے پر تعلیمی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ گذشتہ دو مرتبہ سال 2018 اور 2019 میں کامیابی کے ساتھ”نجوم“ نامی سائنس وٹیکنالوجی نمائش و تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جس کو ضلعی سطح پر بھی سراہا گیا۔ اب لاک ڈاؤن کے بعد طلبہ و سرپرست حضرا ت میں تعلیمی بیداری اور دیگر فن مہارت پیدا کرنے کے لئے  امسال بھی ایک نئے جذبہ اور نئی تھیم کے ساتھ ”نجوم اور نجوم جونیئر“کا انعقاد 23، 24 اور 25 دسمبر 2022 کو منصورہ کیمپس میں منعقد کیا جا رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :..... پوجا کرتے ہوئے عامر خان کی تصاویر وائرل

منصورکیمپس میں نجوم کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش و دیگر تعلیمی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات  میں سائنس کے ہر شعبہ میں رجحان، شوق و ذوق پیدا کرنا اور انہیں نکھارنے  کے لئے اس طرح کے مقابلوں میں شریک ہو کر اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نجوم کے اہم مقاصد میں  طلباء و طالبات کے لئے ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیم تک منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانا ت کی نہ صرف تیاری کروانا بلکہ انہیں ان مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا بھی  شامل ہے۔ نیز شریک تمام طلباء و طالبات کی  حوصلہ افزائی کرنا اور نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات  و اعزاز دینا بھی شامل ہے۔ 

جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی، ممبئی کی جانب سے ناسک ضلع میں بڑے پیمانے پر”نجوم اور نجوم جونیئر“ سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش و  دیگر تعلیمی مقابلوں میں مختلف گروپوں میں مختلف مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جن میں نرسری، جونیئر،سنیئر کے جی،پہلی جماعت تا دوسری جماعت، تیسری جماعت تا چوتھی جماعت، پانچویں تا چھٹی جماعت،ساتویں تا آٹھویں، آٹھویں تا نویں،  گیارہویں تا بارہویں اور پولی ٹیکنیک ڈپلومہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ ان مقابلوں میں  (1) فیملی فن  فیئر(2) گیمز اینڈ ورکشاپ (3) لذیز و ذائقہ دار فوڈ اسٹالس   (4) پری پرائمری و پرائمری طلبہ کیلئے نجوم جونیئر کی پہلی بار شروعات ہو رہی ہے اور اس کے  علاوہ بھی بہت سارے پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ناسک ضلع سطح  پر منعقد ہونے والے”نجوم اور نجوم جونیئر“میں ناسک ضلع، مالیگاؤں شہر و اطراف کی تمام پرائمری، ہائی اسکول،  جونیئرکالجوں اور پولی ٹیکنیک کالجوں  و مدعو کیا گیا  ہے۔

جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی منصورہ کیمپس کے چیئرمین جناب ارشد مختار کی ایماء پر اور سیکریٹری جناب راشد مختار کی قیادت میں منعقد ہونے والے”نجوم اور نجوم جونیئر“' پروگرام میں جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے  زیر اہتمام جاری اداروں میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس، عبداللطیف  علی الشائع فیکلیٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک، اسماء خاتون جونیئر کالج اور المختار اکیڈمی  پیش پیش ہیں۔ اس پرگرام کے معاونین  اور رابطہ کاروں میں ڈاکٹر عقیل احمد شاہ(پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر محمد اظہر (پرنسپل، ڈپلومہ کالج)، ڈاکٹر سلمان بیگ(ڈین اکیڈمکس، ایم ایم اے این ٹی سی)، پروفیسر شہزاد مبین(ڈیک ایڈمیشن، ایم ایم اے این ٹی سی) اور محترمہ ماریہ انصاری (پرنسپل، اسماء خاتون جونیئر کالج)، محترمہ نازیہ انصاری (پرنسپل، المختار اکیڈمی)، جناب فیضان احمد (ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ٹو سیکریٹری، جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی)  اور دیگر جملہ اسٹاف شامل ہیں۔

مالیگاؤں کی پہلی جدید  زیرتعمیر سنکیٹ ہائٹ کا سول انجینئرنگ کے طلباء و طالبات نے جائزہ لیا

مالیگاؤں(پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کےمسلم اکثریتی  شہر مالیگاؤں کی قدیم و معروف ، دینی و عصری دریس گاہ    جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی  ممبئی کے زیر اہتمام جاری شہرکی اولین انجینئرنگ کالج بنام   مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (المعروف منصورہ کیمپس ) کے شعبہ سول انجیئنرنگ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات   نے مالیگاؤں  سٹانہ ناکہ پر  واقع  سنکیٹ ڈیولپر کی پہلی جدیدزیر تعمیرسائٹ  سنکیٹ ہائٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سنکیٹ ہائٹ کنسٹرکشن سائٹ پر موجود سوپر وائزر ، انجینئراور ڈیولپر نے طلبہ کو ماڈرن کنسٹرکشن ٹیکنالوجی اور اس کے اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ 

مالیگاؤں میں پہلی مرتبہ اس طرح کی تعمیر ہو رہی  ہے جو    ماڈرن سول انجیئنرنگ کی عمدہ مثال ہے۔ اس سائٹ پر اپارٹمنٹ  اور کمرشیل استعمالات کیلئے شاپنگ بنے گی۔ اس میں ڈبل  پارکنگ کا نظام  اور رہائش کیلئے عمدہ فلیٹ بنیں گے۔ اس ماڈرن کنسٹرکشن ٹیکنالوجی میں استعمال کی گئی  پوسٹ ٹینشن  ٹیکنیک کی وجہ سے  سلیب کی موٹائی کم  اور بلڈنگ کا اسٹرکچرل لوڈ کم ہو جائے گا۔ اس بلڈنگ کے سلیب میں ہائی ٹینسائل کیبل استعمال ہو رہا ہے۔ سنکیت ڈپولپر کےذمہ داران میں انجینئر راجندر بھامرے، انجینئر دیپک  مودی اور انجینئر شاہد محمود نے طلبہ سے خطاب کیا۔ 

انجینئرشاہد محمود نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیامیں فن تعمیرات  میں     ایک انقلاب بر پا ہے۔ مستقبل میں مزید سول انجیئنرنگ، ٹیکنالوجی اور آرکیٹیکٹ کے نمونے اور شاہکار دنیا میں دیکھنے  کو ملیں گے۔ جدید سول انجینئرنگ اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی میں روزبہ روز ترقی ہو رہی ہے۔ موصوف نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان  کے  روشن  مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔ 

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے  پرنسپل  ڈاکٹر عقیل احمد شاہ نے  بتایاکہ اس طرح کی انڈسٹریل وزٹ ، انٹرنشپ اور انڈسٹریز میں کام کرنے والے    ماہرین کے لیکچرس  کومنعقد کرنے  کا  مقصد طلبہ کو جدید انجینئرنگ  وٹیکنالوجی  کی عملی معلومات فراہم کرنا اور طلبہ کو اس  قابل بنانا  ہے کہ وہ انجینئرنگ فیلڈ  کی نامورکمپنیوں میں روزگار حاصل کرنے کے  لائق  اور خودمختار بن سکیں۔انھوں  نے مزید  کہا کہ  انجینئرنگ کالج  میں  زیر تعلیم طلبہ کو سال بھر میں کئی مرتبہ انڈسٹریل وزٹ کر وائی جاتی  ہیں تاکہ طلبہ کو تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل  کی بھی معلومات ملتی رہے جس کا مقصد طلبہ کو انڈسٹریز کے مطابق لائق و قابل انجینئر بناناہے۔ 

پروفیسر یعقوب انصاری ( ہیڈ،سول انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ) نے بتایا کہ سال بھر میں کل 20 انڈسٹریل وزٹ اور تین ورکشاپ منعقد  کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں ملک کی نامور کمپنیوں، آرگنائزیشن اور آئی ایس او کے اشتراک سے طلبہ کیلئے مختلف ورکشاپ  اور سیمینار منعقد  کئےجائیں گے۔   اس  کنسٹرکشن سائٹ وزٹ میں ڈپلومہ انجینئرنگ کے سال اول اور سال دوم میں زیر تعلیم طلبہ شامل تھے۔ وہیں انجینئرنگ ڈگری کے سال سوم اور سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس وزٹ میں پروفیسر یعقوب انصاری (ہیڈ) اور پروفیسر اوسامہ انصاری نے رہبری فرمائی۔  آئندہ دنوں میں سول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے طلبہ کیلئے مزید انڈسٹریل وزٹ اور انٹرنشپ فراہم کی جائیں گی۔