Articles by "Mansura Campus"
Showing posts with label Mansura Campus. Show all posts

سعودی عرب, مصر اور سری لنکا کے ماہرین نے تحقیقی مقالے پیش کئے

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ طب نبوی پر انٹرنیشنل کانفرنس جامعہ طبیہ کالج (یونانی میڈیکل کالج, منصورہ کیمپس مالیگاؤں) میں منعقد کی گئی ہے. اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز پیر 11 نومبر 2023 کومنصورہ کیمپس کے آڈیٹوریم میں عمل میں آئی. اس کانفرنس میں ملک و بیرون ممالک کے سینکڑوں ریسرچ اسکالر و میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی. اس کانفرنس میں کل 600 مقالے موصول ہوئے جن میں سے منتخب مقالے پیش کئے جائیں گے اور معیاری جریدے میں شائع بھی کئے جائیں گے. 

یہ بھی پڑھیں:....جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ برقرار رہے گا: سی جے آئی

افتتاحی تقریب کے آغاز میں جامعہ محمدیہ کے چیئرمن ارشد مختار ندوی نے مہمانان کا استقبال کیا اور شرکاء سے خطاب کیا. انھوں نے کہا کہ طب نبوی پر انٹرنیشنل کانفرنس کا مقصد دور حاضر میں طب نبوی کی اہمیت و افادیت کو پیش کرنا اور اس قدیم طب کو ترقی و فروغ دینا ہے. نیز اس کانفرنس کے ذریعے مولانا مختار احمد ندوی رحمہ اللہ کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوئی. آئندہ سالوں میں بھی اسطرح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا. 

اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر یونس افتخار منشی (ڈائریکٹر, این آر آئی یو ایم ایس ڈی, حیدرآباد) نے شرکاء سے طب نبوی پر خطاب کیا اور انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے پر سراہنا کی. 

اس پروگرام میں شریک سعودی عرب کے سینئر ریسرچ اسکالر الشیخ ڈاکٹر فائز بن محمد القثامی نے قرآن مجید کی روشنی میں شہد کے فوائد پر عربی میں تحقیقی مقالہ پیش کیا. جس کا اردو ترجمہ معاون شاہ نواز احمد نے بخوبی پیش کیا. بعد ازاں مقررین خصوصی میں ڈاکٹر احمد غفار فوزی حجازی(مصر) اور ڈاکٹر سید محمد نورالامین (سری لنکا) نے تحقیقی مقالے پیش کئے. بعد ازاں ڈاکٹر رضی الاسلام  ندوی (دہلی) نے فلسفہ طب نبوی پر اظہارِخیال کیا. 

اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد کنوینر ڈاکٹر جاوید احمد خان نے پیش کیے. پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے معہ ترجمہ ہوا. اس موقع پر آل انڈیا ٹاپر ڈاکٹرانصاری الفیہ کو جامعہ محمدیہ ادارہ کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا گیا. پروگرام کے اخیر میں یونانی میڈیکل کالج کی طالبات نے جامعہ کا ترانہ پڑھا بعد اس کے راشٹر گیت بھی پیش کیا گیا. ڈاکٹر محمد زبیر نے ادارہ کی جانب سے اس افتتاحی پروگرام میں تشریف لائے تمام مہمانان و شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش، روبو ریس، کوئز اور دیگر انعامی مقابلے، جامعہ محمدیہ کےزیراہتمام ضلعی سطح پر 23، 24، اور 25 دسمبر 2022 کوانٹراسکول مقابلوں کا انعقاد

مالیگاؤں (پریس ریلیز)  مالیگاؤں کی  معروف قدیم  دینی و عصری درس گاہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیر اہتمام ہر سال  بڑے پیمانے پر تعلیمی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ گذشتہ دو مرتبہ سال 2018 اور 2019 میں کامیابی کے ساتھ”نجوم“ نامی سائنس وٹیکنالوجی نمائش و تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جس کو ضلعی سطح پر بھی سراہا گیا۔ اب لاک ڈاؤن کے بعد طلبہ و سرپرست حضرا ت میں تعلیمی بیداری اور دیگر فن مہارت پیدا کرنے کے لئے  امسال بھی ایک نئے جذبہ اور نئی تھیم کے ساتھ ”نجوم اور نجوم جونیئر“کا انعقاد 23، 24 اور 25 دسمبر 2022 کو منصورہ کیمپس میں منعقد کیا جا رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :..... پوجا کرتے ہوئے عامر خان کی تصاویر وائرل

منصورکیمپس میں نجوم کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش و دیگر تعلیمی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات  میں سائنس کے ہر شعبہ میں رجحان، شوق و ذوق پیدا کرنا اور انہیں نکھارنے  کے لئے اس طرح کے مقابلوں میں شریک ہو کر اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نجوم کے اہم مقاصد میں  طلباء و طالبات کے لئے ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیم تک منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانا ت کی نہ صرف تیاری کروانا بلکہ انہیں ان مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا بھی  شامل ہے۔ نیز شریک تمام طلباء و طالبات کی  حوصلہ افزائی کرنا اور نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات  و اعزاز دینا بھی شامل ہے۔ 

جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی، ممبئی کی جانب سے ناسک ضلع میں بڑے پیمانے پر”نجوم اور نجوم جونیئر“ سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش و  دیگر تعلیمی مقابلوں میں مختلف گروپوں میں مختلف مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جن میں نرسری، جونیئر،سنیئر کے جی،پہلی جماعت تا دوسری جماعت، تیسری جماعت تا چوتھی جماعت، پانچویں تا چھٹی جماعت،ساتویں تا آٹھویں، آٹھویں تا نویں،  گیارہویں تا بارہویں اور پولی ٹیکنیک ڈپلومہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ ان مقابلوں میں  (1) فیملی فن  فیئر(2) گیمز اینڈ ورکشاپ (3) لذیز و ذائقہ دار فوڈ اسٹالس   (4) پری پرائمری و پرائمری طلبہ کیلئے نجوم جونیئر کی پہلی بار شروعات ہو رہی ہے اور اس کے  علاوہ بھی بہت سارے پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ناسک ضلع سطح  پر منعقد ہونے والے”نجوم اور نجوم جونیئر“میں ناسک ضلع، مالیگاؤں شہر و اطراف کی تمام پرائمری، ہائی اسکول،  جونیئرکالجوں اور پولی ٹیکنیک کالجوں  و مدعو کیا گیا  ہے۔

جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی منصورہ کیمپس کے چیئرمین جناب ارشد مختار کی ایماء پر اور سیکریٹری جناب راشد مختار کی قیادت میں منعقد ہونے والے”نجوم اور نجوم جونیئر“' پروگرام میں جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے  زیر اہتمام جاری اداروں میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس، عبداللطیف  علی الشائع فیکلیٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک، اسماء خاتون جونیئر کالج اور المختار اکیڈمی  پیش پیش ہیں۔ اس پرگرام کے معاونین  اور رابطہ کاروں میں ڈاکٹر عقیل احمد شاہ(پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر محمد اظہر (پرنسپل، ڈپلومہ کالج)، ڈاکٹر سلمان بیگ(ڈین اکیڈمکس، ایم ایم اے این ٹی سی)، پروفیسر شہزاد مبین(ڈیک ایڈمیشن، ایم ایم اے این ٹی سی) اور محترمہ ماریہ انصاری (پرنسپل، اسماء خاتون جونیئر کالج)، محترمہ نازیہ انصاری (پرنسپل، المختار اکیڈمی)، جناب فیضان احمد (ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ٹو سیکریٹری، جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی)  اور دیگر جملہ اسٹاف شامل ہیں۔