سینئر کنسلٹنٹ اور ڈیٹا سائنٹسٹ نبیل انصاری (ڈبلیو این ایس، امریکہ) کی بطور مہمان و مقرر خصوصی شرکت
مالیگاؤں (پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ( منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے گزشتہ روز "ڈیٹا سائنس اینڈ انالیٹکس ان ہیلتھ کیئر اینڈ فارما" کے موضوع پر ایک معلوماتی گیسٹ لیکچر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر کنسلٹنٹ اور ڈیٹا سائنٹسٹ نبیل انصاری (ڈبلیو این ایس، امریکہ) نے بطور مہمان و مقرر خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں نبیل انصاری نے طلبہ کو بتایا کہ موجودہ دور میں ڈیٹا سائنس انسانی صحت اور میڈیکل فیلڈ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف امراض کی تشخیص اور علاج میں ڈیٹا سائنس کی مدد سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں، جبکہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں نئی ادویات کی تیاری اور مریضوں کے لیے ان کے امراض جانچنے میں ڈیٹا انالیٹکس ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب کا آغاز کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم مشرف شاہ کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں پروگرام کے اغراض و مقاصد پروفیسر صدیقی محسن نے بیان کیے، جبکہ مہمان کا تعارف پروفیسر فہیم انصاری نے پیش کیا۔وہیں نظامت کے فرائض شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے طالب علم عبداللہ حسین نے انجام دیے۔
اختتامی کلمات میں ڈاکٹر سلمان بیگ (ہیڈ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر) نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں پروفیسر اشفاق احمد، پروفیسر صدیقی محسن، پروفیسر فہیم انصاری، پروفیسر شہزاد مبین، پروفیسر فہد بلال، نکھل لداکے اور دیگر اسٹاف ممبران کا بھرپور تعاون پیش کیا۔
Post A Comment:
0 comments: