ادارے کی تعلیمی و انتظامی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ, مستقبل میں بھی قوم و ملک کی خدمت کا عزم

مالیگاؤں (پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیرِ انصرام جاری مولانا مختار احمد ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC)، المعروف منصورہ انجینئرنگ کالج کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات، بہترین کارکردگی اور معیارِ تعلیم کے فروغ کے اعتراف میں باوقار ’’PRIDE OF NATION Award-2026‘‘ سے نوازا گیا۔

یہ باوقار اعزاز جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز سیکریٹری جناب راشد ارشد مختار نے ادارے کی جانب سے حاصل کیا۔ PRIDE OF NATION Award-2026 کی تقریب 20 اگست 2026 کو ایشیا ٹوڈے میڈیا کے زیرِ اہتمام اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر)، مہاراشٹر میں منعقد ہوئی۔

یہ اعزاز منصورہ انجینئرنگ کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کی مسلسل محنت، تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی کاوشوں، طلبہ کی مؤثر رہنمائی اور ادارے کی مجموعی ترقی کے لیے انجام دی جانے والی انتھک خدمات کا اعتراف ہے۔

اس اعزاز پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب نے منصورہ انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اسے ادارے کی تعلیمی و انتظامی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ادارے سے وابستہ افراد نے اس اعزاز کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اعلیٰ تعلیمی معیار، تحقیق، طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور قوم و ملک کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: