سیمینار کے ذریعے حارث انصاری( سینئرڈیزائن انجینئر، انٹیل کمپنی) نے منصورہ انجینئرنگ کالج  کے  طلبہ کی رہنمائی کی

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) عصر حاضر میں شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ میں بہت تیزی سے ترقی  ہورہی ہے۔ کمپیوٹر ، اسمارٹ فون، انٹرنیٹ سے منسلک الیکٹرنکس لوزامات اور ہر شعبہ حیات میں استعمال ہونے والی الیکٹرانکس اشیاء سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی سے بنتی ہیں۔ الیکٹرانکس لوازمات اور روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی دیگر الیکٹرانکس اشیاءمیں الیکٹرانکس چِپ  یا انٹیگریٹڈ سرکٹس (آئی سی) کا استعمال ہوتا ہے۔ 

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس( MMANTC) کے زیر اہتمام شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن  انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے خصوصی سیمینار بعنوان "سیمی کنڈکٹر اینڈ چِپ ڈئزائننگ ٹیکنالوجی"  18 مارچ 2023  بروز سنیچر کو منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں بطور مقرر خصوصی معروف انٹیل کمپنی  کے سینئرڈیزائن  انجینئر حارث انصاری کو مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر عقیل احمد شاہ(پرنسپل) نے انجینئرحارث انصاری کا استقبال کیا۔ 

انصاری محمد حارث رئیس احمد شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ   میں ڈگری مکمل کی۔ بعد ازاں مشکل ترین مقابلہ جاتی امتحان "گیٹ" کامیاب  کیا اور  نیشنل انسٹی ٹیوٹ ( سورت) سے ماسٹر ڈگری ( وی ایل ایس آئی) میں مکمل کی۔ فی الحال موصوف  کمپیوٹر فیلڈ کی معروف انٹیل کمپنی میں بطور سینئر ڈئزائن انجینئر عہدے پر فائز ہیں۔ 

حارث انصاری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر سے لیکر تجربات کی روشنی میں  بتایا کہ آج سیمی کنڈکٹر اور چِپ ڈئزائننگ ٹیکنالوجی میں کریئر کے  بے شمار مواقع ہیں اور انھیں کس طرح سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟  انھوں نے کہا کہ روایتی تعلیم سے ہٹ کر بہتر روزگار اور بڑی کمپنیوں میں عہدہ پانے کیلئے  انٹرویو کی تیاری، شخصیت سازی، خود اعتمادی،  مینٹل ابیلیٹی  اور کمپنیوں میں درکار صلاحیتوں کے مطابق خود کو تیار کرنا پڑے گا۔ آج کریئر کےمواقع بے شمار ہیں لیکن قابل افراد کو ہی کامیابی ملتی ہے۔ موصوف نے بتایا کہ چِپ ڈئزائننگ  میں انٹیل، اے ایم  ڈی، سیگیٹ، این ودیا، موٹورولا، این ایکس پی، آئی بی ایم ، ٹکساس اور دیگر بہت ساری کمپنیوں میں الیکٹرانکس انجینئرنگ  میں گریجویشن اور ماسٹر ڈگری مکمل کر لینے کے بعد کریئر کے مواقع ملتے ہیں۔ 

اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس) ،ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل پولی ٹیکنیک) ،  ڈاکٹر نوید حسین( ڈین ریسرچ)، پروفیسر شہزاد مبین ( ڈین ایڈمیشن)، ڈاکٹر فہد اقبال  ( ہیڈ آئی کیو اے سی) ، پروفیسر اشفاق احمد ( کو آرڈینیتر)، پروفیسر فہیم انصاری، پروفیسر محسن صدیقی، پروفیسر فہد بلال اور  شعبہ انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی۔ ***

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: