Articles by "Malegaon Blast"
Showing posts with label Malegaon Blast. Show all posts

خصوصی عدالت نے 31 جولائی کی تاریخ دی

مالیگاؤں بم بلاسٹ کا فیصلہ 31 جولائی تک ملتوی کردیا گیا ہے. آج بروز جمعرات این آئی اے خصوصی عدالت نے ممبئی ہائی کورٹ سے خاطیوں کو سزا سنانے کیلئے 31 جولائی تک کا وقت طلب کیا ہے. کہا جارہا ہے کہ اب این آئی اے خصوصی عدالت اب 31 جولائی کو اپنا سنائے گی.

آج صبح اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ سمیت تمام ملزمین اور متاثرین عدالت پہنچے. سادھوی کے علاوہ اس معاملے میں کل 12 ملزمین ہیں جن پر دہشت گردانہ سازش، قتل اور مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ہے. 29 دسمبر 2009 کو مالیگاؤں شہر میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے. اس معاملے کی ابتدائی جانچ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کی تھی. 2011 میں یہ معاملہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دیا گیا تھا. این آئی اے نے پرگیہ سنگھ سمیت تمام ملزمین کو کلین چٹ دے دی تھی. لیکن عدالت نے کہا کہ ملزمین کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا. اپریل 2025 میں این آئی اے نے یو ٹرن لیتے ہوئے ممبئی کی خصوصی عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو بے قصور ماننے کی بات غلط ہے انہیں سخت سزا ملنی چاہیے.

عدالت کے باہر پرگیہ سنگھ نے کہا کہ آج فیصلہ ہونا تھا ایسا نہیں ہے، جج صاحب نے تاریخ دی تھی اگلی تاریخ میں فیصلہ ہوگا یہ طے ہے. معزز جج نگ کہا کہ اس میں ایک لاکھ سے زائد صفحات ہیں. مقدمہ بڑا ہے اس میں وقت لگتا ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے سب کو انصاف ملے. اگلی  تاریخ 31 جولائی دی گئی ہے اس میں سب کو حاضر ہونا چاہیے.

 


جانچ ایجنسی این آئی اے نے سادھوی پرگیہ سمیت سات ملزمین کو سزائے موت دینے کی مانگ کی

جانچ ایجنسی این آئی اے نے ممبئی کی خصوصی عدالت سے 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کے تمام سات ملزمین کو یو اے پی اے کی دفعہ 16 کے تحت موت کی سزا دینے کی مانگ کی ہے.

یہ معاملہ 17 سال سے چل رہا ہے. 2008 میں مالیگاؤں میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اود 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے. اس معاملے میں دلائل پوری ہونے کے بعد این آئی اے نے حتمی تحریری دلیل داخل کی واضح رہے کہ این آئی اے کی یہ تحریری دلیل 1500 صفحات پر مشتمل ہے. حالانکہ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے.

جج اے کے لاہوٹی 8 مئی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے. معاملے میں سادھوی پرگیہ، کرنل پروہت، میجر رمیش اپادھیائے، اجئے راہیرکر،سمیر کلکرنی، سوامی دیانند پانڈے، اور سدھاکر چترویدی پر ہندوتوادی نظریات پر مشتمل ایک سازش کے تحت دھماکے کی سازش رچنے اور اسے انجام دینے کا الزام ہے.

خصوصی جج پی آر سترے نے کہا کہ اس معاملے میں ثبوتوں اور گواہوں کا اندراج کیا جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ ملزمین عدالت میں حاضر ہوں
ممبئی: مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ کی سماعت کررہی خصوصی عدالت نے جمعرات کو اس معاملے کے تمام 7 ملزمین کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے کے سات ملزمین میں بھوپال کی بی جے پی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل ہے۔منگل کے استغاثہ نے عدالت میں ثبوت پیش نہیں کئے۔عالت میں صرف مستغیث(مقدمہ دائر کرنے والا)، ایک ملزم سمیر کلکرنی، اس کے ساتھی ملزم کے دو وکلاء اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم ہی خصوصی عدالت میں حاضر تھے۔خصوصی جج پی آر سترے نے حاضرین سے کہا کہ اس معاملے میں ثبوتوں اور گواہوں کا اندراج کیا جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ ملزمین دن بہ دن عدالت میں حاضر ہوں۔جب عدالت نے اطلاع دی تو ملزمین مختلف ریاستوں میں تھے، اس بات کی تاکید کی گئی تھی کہ انہیں عدالت میں حاضر ہونا ہےاب تک اس معاملے میں 140 گواہوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ حال ہی میں مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ متاثر کے والد جو اس معاملے میں مدعی ہیں، نے عدالت میں ایک پٹیشن داخل کرتے ہوئے مقدمہ کی کارروائی میں تیزی سے پیش رفت کی درخواست کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ  اس معاملے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 29 ستمبر 2008ء کو مالیگاؤں میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 101 افراد زخمی ہوئے تھے۔