خصوصی جج پی آر سترے نے کہا کہ اس معاملے میں ثبوتوں اور گواہوں کا اندراج کیا جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ ملزمین عدالت میں حاضر ہوں
ممبئی: مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ کی سماعت کررہی خصوصی عدالت نے جمعرات کو اس معاملے کے تمام 7 ملزمین کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے کے سات ملزمین میں بھوپال کی بی جے پی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل ہے۔منگل کے استغاثہ نے عدالت میں ثبوت پیش نہیں کئے۔عالت میں صرف مستغیث(مقدمہ دائر کرنے والا)، ایک ملزم سمیر کلکرنی، اس کے ساتھی ملزم کے دو وکلاء اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم ہی خصوصی عدالت میں حاضر تھے۔خصوصی جج پی آر سترے نے حاضرین سے کہا کہ اس معاملے میں ثبوتوں اور گواہوں کا اندراج کیا جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ ملزمین دن بہ دن عدالت میں حاضر ہوں۔جب عدالت نے اطلاع دی تو ملزمین مختلف ریاستوں میں تھے، اس بات کی تاکید کی گئی تھی کہ انہیں عدالت میں حاضر ہونا ہےاب تک اس معاملے میں 140 گواہوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ حال ہی میں مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ متاثر کے والد جو اس معاملے میں مدعی ہیں، نے عدالت میں ایک پٹیشن داخل کرتے ہوئے مقدمہ کی کارروائی میں تیزی سے پیش رفت کی درخواست کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ اس معاملے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 29 ستمبر 2008ء کو مالیگاؤں میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 101 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments: