Articles by "Gold Medal"
Showing posts with label Gold Medal. Show all posts


وہ کوچ جن کی موجودگی میں تعظیم میں آج بھی کرسی پر نہیں بیٹھتے نیرج چوپڑا

نئی دہلی: نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 87.58 میٹر بھالا پھنک کر ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔

نیرج چوپڑا کے کوچ نسیم احمد نے اولمپک مقابلے والے دن کہا تھا کہ اسی سال مارچ میں نیرج چوپڑا نے پٹیالہ میں منعقد مقابلوں میں 88.7 میٹر تھرو کرکے اپنے کرئیر کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

نسیم احمد نے کہا تھا کہ نیرج فارم میں ہے اور وہ یقینی طور پر اپنے اس ریکارڈ کو توڑ کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔نیرج کے کوچ نسیم احمد بتاتے ہیں کہ نیرج آج ایک بڑے اتھلیٹ بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ آج بھی میری موجودگی میں کرسی پر نہیں بیٹھتے۔وہ زیادہ بات نہیں کرتے لیکن جب کسی بڑے مقابلے میں حصہ لینے جاتے ہیں تو مجھ سے دعائیں ضرور لیتے ہیں۔میں انہیں دعائیں تو دے دیتا ہوں لیکن گرو دکشنا میں ان سے میڈل کا مطالبہ کرتا ہوں، اور وہ میڈل جیت کر مجھے فوٹو بھیج دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔پولیس کی تھرڈ ڈگری سے بااثر لوگ بھی نہیں بچ سکتے: چیف جسٹس آف انڈیا

نسیم احمد بتاتے ہیں کہ میں نیرج کا ہر میچ دیکھتا ہوں لیکن پھر بھی میری جیت تب ہوتی ہے جب مجھے میرے نیرج کا میسیج آجاتا ہے۔ایک کوچ کو یہ لمحہ ہزاروں کھلاڑیوں کو تراشنے کے بعد میسر ہوتا ہے۔نسیم احمد نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میں ملک کو نیرج جیسا اتھلیٹ دے پایا۔نیرج نے کوچ نسیم احمد بتاتے ہیں کہ سال 2011 میں نیرج کے چاچا نیرج کو میرے پاس لائے اور کہا کہ یہ میرا بھتیجا ہے اور کھا کھا کر موٹا ہورہا ہے آپ اسے بھی دوڑایا کرو۔میں نے کہا آپ اسٹیڈیم میں بھیج دیا کریں، جس کے بعد نیرج روز آنے لگا۔پانی پت کا ایک اور لڑکا نریندر تھا جو میرے ساتھ ہاسٹل میں رہتا تھا۔نیرج اور نریندر کی دوستی ہوگئی اس کے بعد نیرج بھی ہاسٹل آکر رہنے لگا۔نسیم احمد بتاتے ہیں کہ نیرج ایک کسان کا بیٹا ہے اسلئے اس نے اپنی محنت اور لگن سے 2011 میں ہی آل انڈیا انٹر یونیورسٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس کے بعد اس نے وجئے واڑہ میں کھیلتے ہوئے انڈر-18 میں بھی قومی ریکارڈ بنایا تھا۔نیرج سال 2016 تک میرے پاس رہا۔


جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی شاندار کارکردگی 13 سال بعد ہندوستان کو ملا گولڈ میڈل، پہلے گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا نے مبارکباد پیش کی

اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ مرتب کی ہے۔سنیچر کے روز فائنل مقابلے میں چوپڑا نے دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کا تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اسی کے ساتھ نیرج چوپڑا ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی اتھلیٹ بن گئے ہیں۔اسکے علاوہ وہ اولمپکس کے انفرادی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔اس سے قبل بیجنگ اولمپکس(2008) ایئر رائفل مقابلے میں ابھینو بندرا نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ٹوکیو اولمپکس میں مجموعی طور پر یہ ہندوستان کا 7 واں میڈل ہے۔ 

اس سے قبل بجرنگ پونیا نے ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ، پہلوان روی دہیہ اور میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ، ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا، جبکہ پی وی سندھو اور باکسر لولینا بورگوہین نے بھی بیڈمنٹن میں کانسے کے تمغے حاصل کئے۔2012

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔فلم نوراسا کے پوسٹر میں قرآنی آیات استعمال کئے جانے کی شدید مذمت

 لندن اولمپکس میں ہندوستان نے 6 تمغے حاصل کئے تھے۔ انفرادی مقابلوں میں ہندوستان کو 13 سال بعد دوسرا طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے۔بیجنگ اولمپکس میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ شوٹر ابھینو بندرا نے انجام دیا تھا۔بندرا ٹوئیٹ کرکے کہا کہ نیرج چوپڑا کیلئے گولڈ میڈل، میں اس کھلاڑی کو سلام کرتا ہوں۔آپ نے ملک کا خواب پورا کیا ہے۔شکریہ! ساتھ ہی گولڈ میڈل کلب میں آپ کا استقبال ہے۔اس کی بہت ضرورت تھی، آپ پر فخر ہے، میں آپ کیلئے بہت خوش ہوں۔