رضا اکیڈمی نے قرآن کی بے حرمتی کرنے پر نیٹ فلکس انڈیا پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، پوسٹر تبدیل کرنے اور اسے ہر جگہ سے ہٹانے کا بھی مطالبہ

منی رتنم اور جیندر پنچاپیکسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ نو فلموں کا مجموعہ نوراسا آج نیٹ فلکس پر جاری کی گیا ہے۔اس فلم کے پوسٹر میں قرآنی آیات استعمال کئے جانے کے سبب مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔

تھانتھا نامی تامل اخبار نے اس فلم کا اشتہار اپنے صفحہ اول پر شائع کیا ہے جس میں قرآنی آیات کا استعمال کیا گیا ہے۔فلم کے اشتہار میں قرآنی آیات استعمال کئے جانے کے خلاف مسلمانوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی آیات عوام کی تفریح کیلئے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔اعظم خان کی رہائی کیلئے لوک سبھا میں گونجی آواز،ایس ٹی حسن نے پارلیمنٹ اسپیکر سے ملاقات کی

اس تعلق سے رضا اکیڈمی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر لکھا کہ روزنامہ تھانتھا میں نیٹ فلکس نے اپنی فلم نوراسا کے اشتہار میں قرآنی آیات کا استعمال کرکے بنایا گیا پوسٹر شائع کیا ہے، جو کہ قرآن کی بے حرمتی ہے۔ہم نیٹ فلکس انڈیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس معاملے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نیٹ فلکس پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی پاداش میں انڈیا میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک ٹوئیٹر صارف نے لکھا کہ نوراسا کے پوسٹر میں قرآن کی بے حرمتی کی گئی ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔سیّد دانش قادری نامی ایک صارف نے لکھا کہ نوراسا فلم کے پوسٹر میں قرآنی آیات کا استعمال کیاگیا ہے اور ایک تامل روزنامہ تھانتھا میں فلم کا پوسٹر پرنٹ کیا گیا ہے۔ہم فلم کا پوسٹر تبدیل کرنے اور اسے ہر جگہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ متعدد صارفین نے فلم کے پوسٹر میں قرآنی آیات استعمال کئے جانے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قرآن کی بے حرمتی کہا ہے اور نیٹ فلکس پر ہندوستان میں پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: