صبح 10 بجے تقریب حلف برداری، مہایوتی حکومت یا این سی پی کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں
ممبئی: آج 20 مئی بروز منگل راشٹریہ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) لیڈر چھگن بھجبل وزارت کا حلف لیں گے. خبروں کے مطابق صبح 10 بجے راج بھون میں حلف برداری کی تقریب
منعقد ہوگی. حلف برداری کی تقریب کیلئے سخت حفاظتی بندوبست کئے جاچکے ہیں.
وزیر خوراک و شہری سپلائی دھننجے منڈے کے استعفیٰ کی قیاس آرائیوں کے درمیان بھجبل کو کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے. بھجبل کی مہایوتی اتحاد کے حلیف اجیت پوار کے کوٹہ سے تقرری کی جارہی ہے. دریں اثناء دیویندر فڑنویس کی زیر قیادت مہایوتی مہاراشٹر حکومت اور این سی پی کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی ہے. حالانکہ بھجبل کی کابینہ میں واپسی کی توقع کی جارہی ہے. اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بھجبل کیلئے ایک اہم سیاسی واپسی ہوگی.
Post A Comment:
0 comments: