انصار جماعت خانہ کے جلسہ عام میں 12 نومبر تشدد معاملہ میں پولس کا رویہ اور قوم کے سفید پوشوں کے نام عیاں افشاں کئے جائیں گے: رضوان بیٹری والا

مالیگاؤں : (25 اکتوبر) عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کیخلاف پورے ملک میں 12 نومبر کو پر امن بند کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اسی سلسلے میں مالیگاؤں شہر میں بھی ایک مذہبی جماعت کی جانب سے بند کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت ملی اور پر امن بند تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوا لیکن پھر جو تشدد ہوا وہ قابل مذمت ہے ۔ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔ہم نے پولس اور عوام کا ساتھ دیا، امن قائم رکھنے کی کوشش کی لیکن ہمیں جیل میں ڈالا گیا جو ملزمین ہیں انہیں چھوڑ دیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ 28 اکتوبر کو انصار جماعت خانہ بنکر لانس میں دستور ہند نامی ادارے کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Watch Video

 Link: https://youtu.be/-LNO-nEH0Rs

 ہم اس پروگرام میں سب کی پول کھولیں گے ۔گھر پٹی، پانی ،بجلی کمپنی کی من مانی کس کے اشارے پر ہورہی ہے؟ کون چالیس سال سے سیاست کررہا ہے کون 35 سال سے کیا کررہا ہے اور کوئی 15 سالوں سے سیاست میں سفید پوش کردار کی بات کررہا ہے؟ ان تمام عنوانات پر سنسنی خیز خلاصہ کیا جائے گا ۔رضوان بیٹری والا نے کہا کہ آگرہ روڈ پر دس سال میں شہری ایم ایل اے پہلی دفعہ نظر آئے صرف اس لئے کہ الیکشن قریب ہے ۔دیوی کے ملہ کے پاس ناٹک کیا گیا ۔آگرہ روڈ کی تکالیف کیلئے روڈ پر کیوں آئے 12 نومبر معاملہ میں کیوں خاموش رہے؟ مفتی اسماعیل نے جن افراد کو بچایا ہے انکے نام عوام کو بتا دیں ہم شکریہ ادا کریں گے ۔پولس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عینک اتار کر سب کو ایک نظر سے دیکھیں ۔ہم بھگوڑے لوگوں میں شامل نہیں ہے ۔اس موقع پر رضوان بیٹری والا ،انصاری نوید ماسٹر، انجم حسین انصاری، ایڈوکیٹ ماجد انصاری وغیرہ موجود تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: