ہم نے ریاستی سرکار سے 25 کروڑ اور کارپوریشن سے 60 کروڑ روپے کے عوامی کاموں کو منظور کروایا، سرکار کسی کی بھی ہو ہم فنڈ لانے کا ہنر جانتے ہیں: شیخ رشید
مالیگاؤں: (پریس ریلیز) این سی پی کے اجلاس عام سے سابق میئر شیخ رشید نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گرووار وارڈ شیخ رشید کی رہنمائی میں ڈیولپ ہوا ہے ہم نے عوام کا منہ دیکھ کر فنڈ دیا ہے ۔اس علاقے کے ساتھ مالیگاؤں شہر میں سمینٹ آر ایم سی روڈ کا تصور بھی ہم نے ہی لایا ہے ورنہ لوگ تو صرف اپنا مفاد دیکھتے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف مجلس اتحاد المسلمین مقامی افراد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مفاد پرست ہیں کام نکل جائے تو کہتے ہیں کہ تو کون میں کون؟ ان لوگوں نے ہمیشہ اپنا گھر بھرا ہے ۔اپنے آپ کو پڑھے لکھے کہتے ہیں لیکن حرکت جاہلوں جیسی ہیں ۔انہوں نے جہاں جہاں اپنے والد یا والدہ کے نام سے جماعت خانہ بنوایا اس کا کرایہ بھی ہڑپ لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:..... سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی سخت الفاظ میں سرزنش کی
شیخ رشید نے کہا کہ یہ بزدل لوگ ہیں صرف منہ زوری کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم کسی سے ذاتی دشمنی نہیں رکھتے۔ہم کلمہ گو بھائی ہیں ورنہ شیخ رشید سے اچھے اچھے منہ نہیں لگتے یہ ان بچوں کے والد کو بھی پتہ ہے.
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کسی کی زمین پر ناجائز یا اپنی طاقت کے بل بوتے پر قبضہ نہیں کیا، کسی سونار، کسی غریب کی زمین اور کارخانے پر قبضہ نہیں کیا ہم نے شفاف کاروبار کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہمارا نام زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے لیکر گاندھی نگر مالدہ وغیرہ علاقے میں کچھ لوگ صرف اپنا الو سیدھا کرنے اور لوگوں کو ڈرانے کی بات کرتے ہیں ہم انہیں بتا دیتے ہیں کہ اوریجنل دادا ہم ہی ہیں کیونکہ ہم نے کسی غریب پر ظلم نہیں کیا بلکہ جو غریبوں مظلوموں پر ظلم کرتے آیا ہے ایسے ظالم کے خلاف ہم نے دادا گیری کی ہے.
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی صرف وہ خود ہی رہے کسی دوسرے کو موقع نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد کے امتیاز جلیل اور مالیگاؤں کے ایم ایل اے کونسی ڈیل کرنے ممبئی گئے تھے؟ انکے پاس تو خود کی کار تھی پھر ٹیکسی میں کیوں گئے؟ حیدرآباد کے یہ دونوں بھائی سمیت ایم آئی ایم بی جے پی کی دلال ہیں ۔مجلس نے مسلمانوں کے نام پر صرف اپنا مفاد حاصل کیا ہے۔انہوں نے مجلس لیڈران پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں برداشت کا مادہ ضروری ہے۔
شیخ رشید نے دوران تقریر کہا کہ اس شہر کو ترقی کی جانب لیجانا ہے تو مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں این سی پی کو کامیاب کرنا ضروری ہے ۔کیونکہ پندرہ کروڑ روپے صرف آصف شیخ نے فنڈ لایا، پھر ساڑھے پانچ کروڑ ہم نے ڈی پی ڈی سی سے لایا اور ابھی حال ہی میں پانچ کروڑ روپے فنڈ مزید لایا ہے ۔اور ہم ہی اس شہر کی ترقی کررہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن سے ہم نے گزشتہ سال 60 کروڑ روپے کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ہم صرف بولنے والے نہیں بلکہ کام کرنے والے ہیں ۔بی جے پی کی سرکار بن بھی گئی ہے تو کیا ہوا ہم اس سے بھی کام کروانے کا ہنر رکھتے ہیں ۔ہم نے ماضی میں بھی بہت فنڈ لاکر شہر کی ترقی کی ہے ۔مالیگاؤں میونسپل انتظامیہ کے ذریعے شہر بھر میں شادی ہال کی تعمیر کا آغاز بھی شیخ رشید کی دین ہے۔اس جلسے میں ریاض علی، مجاھد ساگر ،رئیس عثمانی، بابو ممبر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ واحد انصاری نے خلیل دادا کے کردار پر نظم پیش کر ماحول کو آبدیدہ کردیا ۔آخر میں رئیس عثمانی نے دعا کی.


Post A Comment:
0 comments: