اورنگ آباد نام تبدیلی کی آگ اکبر اویسی نے ہی لگوائی ہے، شیو سینا کے فیصلے کی مذمت، غریبوں پر ظلم برداشت نہیں، مرحوم خلیل دادا کے نیک کاموں کو آگے بڑھانے کا عزم :آصف شیخ


مالیگاؤں: (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے راجیہ سبھا چناؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے سودا کر شہریان کی ووٹوں کو ایم ایل سی چناؤ میں بی جے پی کو ووٹ دینے کے عوض فروخت کیا ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو ووٹوں کا نذرانہ دیکر اپنے حج ٹورس کی فائل منظوری کروائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:...

سدھیر چودھری نے زی نیوز سے استعفیٰ دیا 

 این سی پی لیڈر آصف شیخ نے سیلانی چوک شبیر نگر میں منعقدہ اجلاس عام میں رکن اسمبلی پر مذکورہ سنگین الزامات عائد کئے۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ 16 جون کو مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل دہلی میں بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی کے دفتر میں شام چار بجے سے 6 بجے تک موجود رہے۔شیخ آصف نے کہا کہ ممبئی کے ملبار ہل میں واقع دیویندر فڑنویس کے ساگر بنگلہ سے مختار عباس نقوی کو فون جاتا ہے کہ مفتی اسماعیل کی حج ٹورس والی فائل کو منظور کردیا جائے۔ شیخ آصف نے کہا کہ بی جے پی سے ووٹ کے بدلے نوٹ اور اپنے ذاتی فائدے کیلئے مفتی اسماعیل و مجلس نے مالیگاؤں کی ووٹروں کو فروخت کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاؤں شہر کے بنکر بھائیوں سے سوال کرتا ہوں کہ ڈھائی سالوں میں بنکروں کے نام پر چناؤ جیتنے والے مفتی اسماعیل نے بنکروں کا کیا کام کیا ہے؟ انہوں نے بنکروں کو بھی چونا لگایا ہے۔بنکروں کو آج پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن ایم ایل اے کی نمائندگی زیرو ہے.
شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام کو ماضی کی سیاست اور سیاستدانوں نے غلام بنا کر رکھا تھا لیکن جب سے شیخ رشید مالیگاؤں شہر کی سیاست میں سرگرم عمل ہوئے تب سے غریبوں، مزدوروں میں ہمت و حوصلہ آیا اور عوام اب اپنے آپ کو آزاد سمجھتی ہے. شیخ آصف نے کہا کہ ہم غریبوں کیساتھ کل بھی تھے ،آج بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے ۔ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے گرووار وارڈ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے مفاد کیلئے الیکشن لڑتے اور تمھاری ووٹوں کا سودا کرتے ہیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں ۔ایسے عوامی نمائندوں کو منتخب کریں جو عوام کے سکھ دکھ میں شریک ہوتے ہوں جیسے کہ خانوادہ شیخ رشید عوام کے سکھ دکھ میں شریک رہتے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں، مزدوروں پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا ۔جہاں خلیل دادا نے عوام بالخصوص غریبوں مزدوروں کو ساتھ لیکر کام کیا ہے اور ظلم و ستم کو ختم کیا ہے ہم بھی اسے آگے جاری رکھیں گے تاکہ شہر میں خلیل دادا کے اچھے کاموں کی یاد تازہ رہے۔ شیخ آصف نے کہا کہ خلیل دادا کو کچھ افراد نے زبردستی بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے شیخ خلیل پر لگے تمام داغ کو دھو دیا. خلیل دادا کے انتقال پر کہاں پارٹی ہوئی، کون خوش ہوا اور کس نے جشن منایا سب یاد رکھا جائے گا اور وقت آنے پر بتایا بھی جائے گا ۔
آصف شیخ نے مرکزی و ریاستی سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے مسلمانوں کی بربادی کے ذمہ دار صرف اور صرف اسد الدین و اکبر الدین اویسی ہیں۔ملک میں ہندو مسلم نفرت پیدا کرکے صرف بی جے پی کو طاقت پہنچا رہے ہیں. راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ بیان دیکر ماحول کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی لیکن مہا وکاس اگھاڑی سرکار نے ایم این ایس کے 29 ہزار ورکروں کو گرفتار کیا اور منسے کی سیاست کو ناکام بنایا تھا ۔بی جے پی کے اشارے پر منسے کی سیاست کامیاب نہیں ہوئی تو پھر حیدرآباد سے اکبر اویسی کو امتیاز جلیل نے بی جے پی کے اشارے پر اورنگ آباد کا دورہ کروایا اور اورنگ زیب عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر حاضری لگا کر میڈیا کے ذریعے ریاست میں فرقہ واریت کو بڑھانے کا کام کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر انہیں جانا تھا تو میڈیا کو لیجانے کی ضروت نہیں تھی لیکن یہ سب سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا اور  پھر جو کچھ مہاراشٹر میں ہوا وہ سب نے دیکھا ۔اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی کی آگ اکبر اویسی نے ہی لگوائی ہے ۔اس لیے ہم شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے کے فیصلے کی جہاں مذمت کرتے ہیں وہیں اس کا ذمہ دار مجلس کو بھی گردانتے ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر سے مجلس کے دونوں دلالوں کو سبق سکھانے کیلئے عوام کارپوریشن چناؤ میں صرف راشٹروادی کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور حیدرآباد کے پارسل کو واپس جانے پر مجبور کریں ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: