شہر میں تعمیر و ترقی کا  بول بالا خانوادہ شیخ رشید کی مرہون منت :میئر

مالیگاؤں : ہندوستان کا مانچسٹر کہلانے والا مالیگاؤں شہر کپڑا بننے سے لے کر قومی ایکتا کے تانے بانے تک ملک میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ صنعتی شہر کی آن بان شان میں چار چاند لگانے کیلئے جہاں ماضی میں مختلف تعمیراتی و فلاحی کام انجام دیئے گئے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے شہر کی صنعتی شناخت سے ملک بھر کو روشناس کرانے کیلئے آج بروز جمعہ شام چار بجے شیواجی مجسمہ کے قریب میونسپل میئر طاہرہ شیخ کے ہاتھوں پاور لوم ایکٹیو ماڈل کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابق میئر شیخ رشید، ڈپٹی میئر نلیش آہیر، میونسپل کمشنر بھال چندر گوساوی، اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد، سٹی انجینئر، نائب کمشنرس اور کارپوریشن کے دیگر اہم افسران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:.... 
ایولہ روڈ پر دلخراش سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک ، ایک شدید زخمی
اس افتتاحی تقریب میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل میئر طاہرہ شیخ اور سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں تقریباً زائد از ایک صدی ہینڈ لوم اور پھر پاورلوم کے ذریعے صنعت پارچہ بافی جاری ہےاس وجہ سے مالیگاؤں شہر کو صنعتی شہر کی شناخت حاصل ہوئی ہے۔ دونوں ہی لیڈران نے کہا کہ مالیگاؤں میں رنگین ساڑیاں، کپڑے، ململ اور دیگر اقسام کے کپڑے تیار کئے جاتے ہیں لیکن شہر میں اب تک ایسا کوئی بھی پاورلوم کا ماڈل نہیں تھا جو شہریان اور بیرون شہر سے مالیگاؤں آنے والے مسافروں کی توجہ کا مرکز بنےاور شہر کی صنعتی شناخت واضح ہو اس لئے میونسپل میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید کی خصوصی توجہ سے  20 لاکھ تخمینہ سے پاورلوم کا حقیقی ماڈل نصب کیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اس مقام پر پانی کا فوارا، لائٹ، پودے اور "مالیگاؤں دی ٹیکسٹائل سٹی"  ڈیجیٹل بورڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کیلئے ہے اور اب شہریان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی حفاظت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تعمیر و ترقی کا بول بالا خانوادہ شیخ رشید کی مرہون منت ہے۔

 اس موقع پر عمران شیخ رشید نے کہا اس کام کی تعمیر میں دقتیں بھی آئیں لیکن تعمیر و ترقی کا جذبہ لے کر ہم نے شیخ رشید، طاہرہ میڈم اور آصف شیخ کے تعمیری جذبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا تاکہ شہر کی جوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے۔

اس افتتاحی تقریب میں میونسپل حکام، افسران کے علاوہ مقامی راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے کارپوریٹرس، خواہشمند امیدوار اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: