وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے طلباء کو نیک خواہشات پیش کی، رزلٹ دیکھنے اور تمام تفصیلات اور مراحل کیلئے اس لنک پر کلک کریں، اور آسانی سے اپنا رزلٹ حاصل کریںمہاراشٹر : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشن نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے. کل بروز بدھ 8 جون کو دوپہر ایک بجے بارہویں بورڈ کے نتائج آن لائن ظاہت کر دیئے جائیں گے. واضح رہے کہ 4 مارچ سے 7 اپریل 2022 کے درمیان بارہویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا. آج منگل کے روز اسکول ایجوکیشن منسٹر ورشا گائیکواڑ نے اعلان کیا یے کہ کل بروز بدھ 8 جون کو آن لائن نتائج ظاہر کردیئے جائیں گے. امسال ریاست بھر میں 14 لاکھ 85 ہزار 191 طلبا و طالبات نے بارہویں امتحانات میں شرکت کی تھی جن میں 8 لاکھ 17 ہزار 188 طلبہ اور 6 لاکھ 68 ہزار 3 طالبات شامل ہیں. وزیر برائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے بارہویں امتحانات میں شتکت کرنے والے تمام طلبا و طالبات کو نیک خواہشات پیش کی ہے.
ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ حکومت کو طلباء اور انکے سرپرستوں کے تجسّس کا اندازہ ہے. طلباء نے کرونا وباء کے درمیان مکمل تیاری اور صبر و تحمل کے ساتھ امتحانات میں شرکت کی. انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتی ہوں کے کل طلباء اور ان کے سرپرستوں کے لئے ایک اہم دن ہوگا اور وہ اپنے کرئیر کی بلندیوں کو پہنچیں گے.
ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ طلباء مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں.
http://hscresult.mkcl.org http://hsc.mahresults.org.in
رزلٹ دیکھنے کیلئے ذیل میں دی گئی اسٹیپس فالو کریں.:
*وزٹ آفیشیل ویب سائٹ لنک
*ہوم پیج پر مہاراشٹر ایچ ایس سی رزلٹ 2022 پر کلک کریں
* اپنا رول نمبر اور دیگر تفصیل درج کریں اور سبمٹ پر کلک کریں
* آپ کے اسکومرین پر مہاراشٹر ایچ ایس سی رزلٹ 2022 کا ونڈو دکھائی دے گا
* یہاں سے آپ اپنے رزلٹ کا پرنٹ نکال سکتے ہیں یا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں.
http://hscresult.mkcl.org
اس لنک سے بھی رزلٹ دیکھا جاسکتا ہے.

Post A Comment:
0 comments: