بے قابو کار درخت سے جا ٹکرائی، موقع پر ہی چار افراد ہلاک، کار مکمل طور پر تباہ
ناسک : ناسک ضلع کے ایولہ شہر میں ایک دلخراش کار حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 4 نوجوانوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ پونے اندور ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایولہ روڈ پر واقع انکواڑے شیوار سے گزر رہی تیز کار درخت سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں:.... لاؤڈ-اسپیکر تنازعہ: راج ٹھاکرے کا مہاراشٹر حکومت کے نام کھلا خط
اس حادثے میں پانچ مسافروں میں سے چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ یہ بھیانک واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں پاسنگ کی یہ کار جس کا نمبر MH 41V 7371 ہے شدید حادثے کا شکار ہو گئی ۔اسطرح کی معلومات ایولہ اور منماڑ انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں توفیق شیخ، دنیش بھالے راؤ، پروین سکت اور گوکل ہیرے جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ کار میں سوار پانچواں مسافر اجے وانکھیڑے شدید زخمی ہے۔ اجے کو ابتدائی طبی امداد کے لئے منماڑ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ اجے کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے مزید علاج کے لیے ناسک منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے کار پر قابو کھو دیا جس کے باعث کار درخت سے ٹکرا گئی اور اس حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔


Post A Comment:
0 comments: