چارکوپ اور تھانے میں اذان کے وقت ایم این ایس کارکنان نے ہنومان چالیسہ پڑھا, ممبئی سمیت ریاست بھر میں پولیس مستعد
ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا کارکنان آج صبح ممبئی کے چارکوپ علاقہ میں لاؤڈ-اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجایا. گزشتہ روز ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے پارٹی کارکنان سے کہا تھا کہ وہ لاؤڈ-اسپیکر پر اذان کی آواز سنیں تو احتجاجاً ہنومان چالیسہ پڑھیں.
یہ بھی پڑھیں:..... شہریان مالیگاؤں کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارک باد ، راشٹروادی بھون پر عید ملن کا اہتمام
ایک ویڈیو میں ایم این ایس کارکنان ایک فلک بوس عمارت پر پارٹی کا پرچم لئے لاؤڈ-اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجا رہے ہیں. جبکہ اسی علاقے میں واقع ایک قریب کی مسجد سے اذان کی آواز آرہی ہے. اس کے علاوہ تھانے کے اندرا نگر میں بھی کچھ ایم این ایس کارکنان نے لاؤڈ-اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجایا. اس علاقے میں کوئی مسجد نہیں ہے.
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود منگل کے روز کارکنان سے کہا تھا کہ وہ جہاں کہیں اذان کی آواز سنیں وہاں لاؤڈ-اسپیکر پر ہنومان چالیسہ پڑھیں. راج ٹھاکرے نے ایک ایک اعلان میں کہا کہ اگر اذان کے سبب کسی کو پریشانی ہوتی یے تو 100 نمبر پر کال کرکے پولیس میں اس کی شکایت درج کرائیں. ایم این ایس سربراہ نے کہا تھا کہ میں تمام ہندوؤں سے درخواست کرتا ہوں کہ کل 4 مئی کو اگر لاؤڈ-اسپیکر پر اذان سنیں تو ان علاقوں میں لاؤڈ-اسپیکر پر ہنومان چالیسہ پڑھیں. تب انہیں لاؤڈ-اسپیکر سے ہونے والی زحمت کا احساس ہوگا. پولیس نے ممبئی اور ریاست کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے خاص کر ان علاقوں میں پولیس مستعد ہے جہاں ایم این ایس کا اثر زیادہ ہے.

Post A Comment:
0 comments: