ایم این ایس کارکنان کے خلاف کارروائی غیر منصفانہ، اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں،ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے: راج ٹھاکرے
مہاراشٹر میں جاری لاؤڈ-اسپیکر تنازعہ کے درمیان مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک کھلا خط لکھا ہے. اس خط میں راج ٹھاکرے نے ایم این ایس کارکنان کے خلاف کی جارہی کارروائی کو غیر منصفانہ بتایا ہے.
یہ بھی پڑھیں:.... نونرمان سینا کارکنان نے ممبئی میں لاؤڈ-اسپیکر پر ہنومان چالیسہ پڑھا
راج ٹھاکرے نے کہا کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، ہمیں بھی اس کا جواب دینا آتا ہے.
انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی اس کارروائی کو مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ پورا ہندو سماج بھی دیکھ رہا ہے. اب تک لاؤڈ-اسپیکر معاملہ میں 28 ہزار ایم این ایس کارکنان کو نوٹس دیا گیا اور انہیں اس طرح تلاش کیا جارہا ہے جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہوں. ٹھاکرے نے کہا کہ اقتدار آتا ہے اور چلا جاتا ہے، طاقت کی تانبے کی تھالی کوئی نہیں لایا.... ادھو ٹھاکرے آپ بھی نہیں.
راج ٹھاکرے نے خط میں مزید لکھا کہ ہمارے ہزاروں کارکنان کو شہربدر کردیا اور کئی کارکنان کو جیل میں ڈال دیا. کس لئے؟؟؟ صوتی آلودگی روکنے اور مسجدوں سے غیر قانونی لاؤڈ-اسپیکر نکالنے کا مطالبہ کرنے کیلئے؟ گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت جس طرح سے مہاراشٹر کے سینکوں کو دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کررہی ہے کیا ریاستی حکومت یا پولیس نے کبھی مسجدوں میں چھپے ہتھیار اور اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ایسا سرچ آپریشن کیا ہے؟ پولیس ہمارے ساتھی سندیپ دیشپانڈے اور دیگر کارکنان کو ایسے تلاش کررہی ہے جیسے وہ پاکستانی دہشت گرد ہوں. تمام مراٹھی اور ہندو انہیں کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں جنہوں نے مہاراشٹر کے سینکوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے.


Post A Comment:
0 comments: