مالیگاؤں :( پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنوں کے ساتھ ، شہریان کے ساتھ عید کی خوشیاں ایکدوسرے میں باٹنے اور گلے مل کر مبارک باد دینے کے لئے اس تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر اللہ رب العزت کا انعام ہے، پورے ماہ مسلمان روزہ، نماز، تلاوت، ذکر و اذکار کا اہتمام کرتے ہیں ۔صدقہ و خیرات تقسیم کرتے ہیں تاکہ اللہ رب العزت اپنے بندوں سے راضی ہوجائے ۔
اسی موقع پر عید کی مبارک باد دینے کی ہماری سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں شہریان مالیگاؤں کے بیچ عید ملن کا پروگرام ترتیب دیا گیا ۔موصوف نے بتایا کہ یہ پروگرام عید الفطر اور دوسرے دن مورخہ 4 مئی بروز بدھ، عید کی باسی کو شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک رکھا گیا ہے ۔لہذا شہریان مالیگاؤں بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ہمدردوں، عہدیداران، ورکروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس عید ملن پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کریں ۔



Post A Comment:
0 comments: