غازی آباد کے لونی سے دوبارہ منتخب ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گرجر کے متنازعہ بیان نے علاقے کے اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو خوفزہ کردیا
لکھنو:اتر پردیش میں بی جے پی ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔ اس درمیان غازی آباد کے لونی سے دوبارہ منتخب ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نندکشور گرجر نے انتہائی متنازعہ بیان دے کر اپنے تکبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے لونی کے افسروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ایک بھی گوشت کی دکان دکھائی نہیں دینی چاہیے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کے اس بیان نے علاقے میں ابھی سے اقلیتی طبقہ کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:.... اترپردیش انتخابی نتائج : ای وی ایم تبدیل کرنے سے متعلق الیکشن آفیسر کا آڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق نندکشور گرجر نے افسروں کو انتباہ دیا اور کہا ہے کہ ’’لونی کے افسران سمجھ لیں، ایک بھی گوشت کی دکان علاقے میں دکھائی نہیں دینی چاہیے۔ لونی میں رام راج چاہیے، اس لیے دودھ-گھی کھاؤ اور دَنڈ بیٹھک کرو۔‘‘واضح رہے کہ نندکشور گرجر پہلے بھی اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آ چکے ہیں۔ رواں سال جنوری میں انھوں نے لونی کے بہیتا حاجی پور گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ علی کا نام لیتے ہیں انھیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔

Post A Comment:
0 comments: