اکھلیش یادو نے ای وی تبدیل کرنے سے متعلق وائرل آڈیو کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اامبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سے مسلسل ای وی ایم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں. اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ای وی ایم بدلنے کے ایک وائرل آڈیو سے متعلق سوال اٹھایا ہے. اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پر لکھا "ای وی ایم تبدیل کرنے سے متعلق ایک الیکشن آفیسر نے کسی سے بات کی جس کا آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے. سپریم کورٹ اور صدر جمہوریہ کو اس پر فوری توجہ دینی چاہیے.

یہ بھی پڑھیں:..... چار ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کی ملاقات
اکھلیش یادو نے کہا کہ کسی شخص کی زندگی ہمارے لئے حکومت بنانے سے زیادہ اہم ہے. ایسے میں حکومت سے امید ہے کہ متعلقہ شخص کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور اس معاملے کی آزادانہ اور شفاف جانچ کی جائے. سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا دو اشخاص کا یہ آڈیو کلپ قریب 10 منٹ کا ہے. آڈیو میں ایک شخص خود کو الیکشن آفیسر بتا رہا ہے حالانکہ کسی ذرائع نے اس آڈیو کلپ کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے.
اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اکھلیش یادو کا پہلا ٹوئیٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے پارٹی کی کارکردگی کو بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری نشستوں میں ڈھائی گنا اضافہ اور ووٹوں کا فیصد بڑھانے کیلئے عوام کا شکریہ. ہم نے بتا دیا ہے کہ بی جے پی کی سیٹوں کو کم کیا جاسکتا ہے. بی جے پی کی نشستوں میں کمی مسلسل جاری رہے گی.
واضح رہے کہ ووٹنگ سے قبل ہی اکھلیش یادو نے ای وی ایم سے متعلق سوال اٹھایا تھا. 8 مارچ کو اکھلیش نے ٹوئیٹ کرکے وارانسی میں ای وی ایم پکڑے جانے کے معاملے میں ٹوئیٹ کیا تھا.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: