غیر قانونی فون ٹیپنگ معاملہ میں فڑنویس کا بیان درج کرنے کے معاملے میں بی جے پی کا احتجاج، نوٹس کی کاپیاں جلائی گئی
غیر قانونی فون ٹیپنگ معاملہ میں ممبئی پولیس کے ذریعے دیویندر فڑنویس کا بیان درج کئے جانے کے خلاف بی جے پی لیڈران کے احتجاج کے تناظر میں شیوسینا رکن پارلیمان سنجے راؤت نے کہا کہ کچھ لوگ اور کچھ سیاسی جماعتیں خود کو قانون سے بالاتر کیوں سمجھتی ہیں؟ ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:...... علاقے میں ایک بھی گوشت کی دکان دکھائی نہیں دینی چاہیے: بی جے پی رکن اسمبلی کا افسروں کو انتباہ
راؤت نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اس سے قبل مرکزی ایجنسیوں نے مہاراشٹر کے کئی وزراء اور عوامی نمائندوں کو "سیاسی انتقام" کے تحت کچھ معاملات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔راجیہ سبھا رکن اور شیوسینا ترجمان نے کہا کہ جمہوریت میں کسی کیلئے کوئی خصوصی حق نہیں ہے قانون کی نظر میں سب برابر ہیں.
بی کے سی سائبر پولس کی ایک ٹیم اتوار کو مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ فڑنویس کی رہائش گاہ پہنچی تاکہ فون ٹیپنگ کیس کے سلسلے میں ان کا بیان ریکارڈ کر سکے۔ پولیس نے اس سلسلے میں فڑنویس کو نوٹس جاری کیا تھا، آج بروز اتوار مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں بی جے پی کارکنوں نے احتجاج کیا اور نوٹس کی کاپیاں جلا دیں۔ متعدد بی جے پی لیڈران بشمول ایم ایل اے نتیش رانے، ایم ایل سی پرساد لاڈ اور پروین دریکر بھی جنوبی ممبئی میں فڑنویس کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔
سنجے راؤت نے مراٹھی میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیوں کچھ لوگ اور سیاسی پارٹیاں خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں؟ مرکزی ایجنسیوں نے مہاراشٹر میں سیاسی انتقام کی وجہ سے کئی وزراء اور عوامی نمائندوں کو تحقیقات کے لیے طلب کیا اور وہ ایجنسیوں کے سامنے پیش ہوئے۔ جمہوریت میں کسی کو خصوصی حق حاصل نہیں ہے قانون کے سامنے برابر ہیں، پھر یہ ڈرامہ کیوں؟
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اور شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت اپنی ایجنسیوں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں کرتی ہے جیسا کہ مرکزی حکومت کرتی ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہم صرف قانونی عمل کو آگے بڑھاتے ہیں، اس سے زیادہ میں اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا.

Post A Comment:
0 comments: