اترپردیش میں بی جے پی کی یکطرفہ کامیابی پر سنجے راؤت نے مایاوتی اور اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا
شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے اتر پردیش میں بی جے پی کی جیت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی اور اسد الدین اویسی نے اس کامیابی میں بھرپور تعاون کیا ہے اور انہیں ان کی کوششوں کے لئے پدم وبھوشن سے نوازا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں :... اترپردیش انتخابات: ایم آئی ایم، جے ڈی یو اور عآپ کا ووٹ شیئر نوٹا سے کم رہا
سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی نے حالیہ اترپردیش انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ریاست میں دوبارہ اقتدار پر قابض ہوچکی ہے. اس کے علاوہ ان انتخابات میں اکھلیش یادو کی زیر قیادت سماجوادی پارٹی کی نشستوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے. سماجوادی 42 نشستوں سے 125 سے زائد نشستوں پر پہنچ گئی ہے. مایاوتی اور اسد الدین اویسی نے بی جے پی کی کامیابی میں اہم کردار ادا ہے اس لئے انہیں پدم وبھوشن اور بھارت رتن اعزاز سے نوازا جانا چاہیے.

Post A Comment:
0 comments: