Maharashtra,Crime,Politics, Money Laundering Case,Nawab Malik,Bombay High Court,NCP Minister


ملک نے اپنے خلاف کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا، مقدمہ منسوخ کرنے کا مطالبہ، 15 مارچ کو صبح 10:30 بجے عدالت فیصلہ سنائے گی


ممبئی ہائی کورٹ نے آج جمعہ کے روز مہاراشٹر کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. ملک کی درخواست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے ان کے خلاف درج مقدمہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے. ای ڈی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے متعلق ایک منی لانڈرنگ معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:... مایاوتی اور اسد الدین اویسی کو بی جے پی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پدم وبھوشن سے نوازا جانا چاہیے: سنجے راؤت
این سی پی لیڈر نواب ملک نے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ای ڈی کی طرف سے کی گئی کارروائی غلط تھی اور گرفتاری غیر قانونی تھی۔  ملک نے اپنی درخواست میں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
خصوصی پی ایم ایل اے  عدالت نے داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انہیں 21 مارچ تک 14 دن کی عدالتی تحویل کی سزا سنائی تھی۔ ملک کو اس معاملے میں 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 7 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست میں رہے۔ آج انہیں عدالت لے جانے سے قبل میڈیکل چیک اپ کیلئے ممبئی کے جے جے اسپتال لے جایا گیا.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: