بی جے پی کو 41.6 فیصد، سماج وادی پارٹی کو 32 فیصد، بہوجن سماج پارٹی کو 12.8 فیصد، آر ایل ڈی کو 3.02 فیصد اور کانگریس کو 2.38 فیصد ووٹ ملے، نوٹا کا ووٹ شیئر 0.69 رہا

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ ریاست میں کئی ایسی پارٹیاں ہیں جن کے حصے میں نوٹا سے کم ووٹ آئے ہیں۔ عآپ اور جے ڈی یو بھی ان پارٹیوں میں شامل ہیں جنہیں نوٹا سے کم ووٹ ملے ہیں۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، اس اسمبلی انتخابات میں نوٹا کا ووٹ شیئر 0.69 فیصد رہا، جبکہ عام آدمی پارٹی کو 0.35 فیصد، جے ڈی(یو) کو 0.11 فیصد اوراے آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کو 0.47 فیصد ووٹ ملے۔انتخابات میں سی پی آئی کو 0.07 فیصد، این سی پی کو 0.05 فیصد اور شیوسینا کو 0.03 فیصد ووٹ ملے. 

یہ بھی پڑھیں:.... قومی سطح پر عام آدمی پارٹی کانگریس کی جگہ یلے گی: راگھو چڈھا
الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک کی گئی ووٹوں کی گنتی کے مطابق برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو 41.6 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ اہم اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھرنے والی سماج وادی پارٹی کو 32 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ریاست میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا ووٹ شیئر 12.8 فیصد، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کا 3.02 فیصد اور کانگریس کا 2.38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: