آصف شیخ کا مطالبہ منظور، سروے نمبر 107 میں واقع قبرستان کیلئے 40 لاکھ روپے اور درے گاؤں میں سروے نمبر 144 میں نئے قبرستان کیلئے 40 لاکھ روپےمختص

ممبئی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کیلئے وزارت اقلیت کی جانب سے ایک کروڑ روپیہ کا فنڈ آج ریلیز کردیا گیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع ممبئی سے آصف شیخ نے دی. انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ہم نے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں شہر کے قبرستانوں کی درستگی کیلئے دو کروڑ روپے فنڈ دیا جائے ۔اسی ضمن میں وزارت سے آج 50 فیصد فنڈ کی رقم پہلے مرحلے میں جاری کی گئی ۔شیخ آصف نے کہا کہ مارچ آخر ہونے کی وجہ سے فی الحال ایک کروڑ روپیہ جاری کیا گیا اور بقیہ ایک کروڑ روپے آئندہ بجٹ میں شامل کرتے ہوئے دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:..... حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کیا
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سروے نمبر 107 میں واقع قبرستان کیلئے 40 لاکھ روپے اور درے گاؤں میں سروے نمبر 144 میں نئے قبرستان کیلئے 40 لاکھ روپے منظور کئے گئے اسی طرح عائشہ نگر قبرستان کیلئے 20 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ۔
شیخ آصف نے کہا کہ نواب ملک سے گزشتہ ماہ کئے گئے مطالبہ کو آج منظوری ملی ہے. واضح رہے کہ وزارت برائے اقلیتی امور کی ذمہ داری وزیر جیتندر آہواڑ سنبھال رہے ہیں۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: