گوا میں ایک بھی نشست پر کامیابی نہ ملنے اور فڑنویس کے ذریعے مہاوکاس اگھاڑی پر لگائے جانے والے الزامات پر تبادلہ خیال کی قیاس آرائیاں


ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان یونے کے بعد راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرف پوار نے آج بروز جمعہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی.
شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کی ملاقات بی جے پی کی اترپردیش، اتراکھنڈ،منی پور اور گوا میں شاندار کامیابی کے تناظر میں ہوئی. دنوں لیڈران نے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر ملاقات کی. ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت شیوسینا اور شرد پوار کی راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابات میں متحد ہوکر حصہ لیا تھا لیکن ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی. اس کے علاوہ شیوسینا نے اترپردیش میں بھی امیدوار کھڑے کئے تھے لیکن وہاں بھی کامیابی نہیں مل سکی.

یہ بھی پڑھیں :..... نواب ملک کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
اطلاعات کے مطابق شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کی ملاقات کو سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ذریعے لگائے گئے الزامات کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے. فڑنویس نے مہاراشٹر میں سینا این سی پی اور کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بی جے پی لیڈران کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں. اس سلسلے میں فڑنویس نے پبلک پرازیکیوٹر کو ایک ویڈیو بھی دیا ہے. توقع کی جارہی ہے کہ حکومت پیر کے روز اسمبلی میں ان الزامات پر ردعمل ظاہر کرے گی. پوار نے کہا تھا کہ حکومت کو الزامات کی تصدیق کرنی چاہئے جب کہ فڑنویس نے سی بی آئی جانچ کے لئے دباؤ ڈالا۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: