بیوی کو بلانے کیلئے شوہر نے بیٹے کو کفن پہنایا، بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال کر بیوی کو تصویریں بھیجی

ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر جانے والی بیوی کو واپس بلانے کیلئے ایک شخص نے بچوں کی جھوٹی موت کی کہانی رچی۔بیوی کو یقین دلانے کیلئے بیٹے کو کفن پہنایا اور اس کے قریب اگر بتی جلائی، بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال دیا اور اس کے بعد دونوں کی تصاویر نکال کر بیوی کو بھیج دی۔

ملزم اپنی بیٹی کے گلے میں دوبارہ پھندا ڈال کر اسے لٹکا رہا تھا اسی وقت وہ ڈر کر شور مچانے لگی۔اس کی آواز سن کر پڑوسی پہنچ گئے اور انہوں نے بچوں کو بچایا۔پڑوسیوں نے کُرار پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی۔جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم سچیت گوڑ کو گرفتار کرلیا ہے اس پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔آن لائن پڑھائی میں کوتاہی کرنے پر ماں نے ساڑھے تین سالہ بچے کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلیr-Not-Paying-Attention-to-study-online.html

سینئر پولیس انسپکٹر پرکاش نے بتایا کہ ملزم نے اپنی ناراض بیوی کو گھر واپس بلانے کیلئے اپنے بیٹے اور بیٹی کی موت کی جھوٹی کہانی رچی تھی۔بیٹے کے عمر 8 سال جبکہ بیٹی کی عمر 13 سال ہے۔بیٹا تو اس کی باتوں میں آگیا اور بنا کچھ کہے کفن پہن کر لیٹ گیا۔لیکن جب اس نے بیٹی کے گلے میں پھندا ڈالا تو وہ ڈر گئی اور شور مچانے لگی۔واضح رہے کہ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سچیت گوڑ کو حراست میں لے لیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: