یونین منسٹر آف سول ایوی ایشن جوتیر آدتیہ سندھیا نے ٹوئیٹ کرکے گہرے تاسف کا اظہار کیا
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ایک ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے سبب ایک پائلٹ کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران تادمِ تحریر جائے حادثہ پر موجود ہیں۔حادثہ کا شکار ہونے والا ٹریننگ ہیلی کاپٹر مہاراشٹر کی این ایم آئی ایم ایس ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔یونین منسٹر آف سول ایوی ایشن جوتیر آدتیہ سندھیا نے ٹوئیٹر کے ذریعے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے راحت رسانی ٹیم کو اس حادثہ کی اطلاع دی، راحت رسانی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام انجام دیا۔سندھیا نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ مہاراشٹر کی ایوی ایشن اکیڈمی کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی خبر حیران کن اور دکھ سے بھری ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے فلائٹ کے ٹرینر کی موت ہوگئی جبکہ تربیت پانے والا شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے متوفی کے اہل خانہ کو رسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔


Post A Comment:
0 comments: