اگر وزیراعظم کہتے ہیں کہ یوگی حکومت نے اترپردیش میں کرونا وباء کو قابو کرنے کیلئے اچھا کام کیا ہے تو ہنسو، اگر وہ کہتے ہیں کہ چین نے دراندازی نہیں کی تو ہنسو
کانگریس سوشل میڈیا سیل کے لئے مقرر کردہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جو بے خوف ہیں انہیں کانگریس میں شامل کروایا جائے، جو ڈرنے والے لوگ ہیں انہیں پارٹی سے باہر نکال دیا جائے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ جنہیں ڈر لگتا ہے وہ جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جعلی اور جھوٹی خبروں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایس سی نتائج: مہاراشٹر میں شاندار مجموعی نتائج
وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اگر وزیراعظم کہتے ہیں کہ یوگی حکومت نے اترپردیش میں کرونا وباء کو قابو کرنے کیلئے بہتر کام کیا ہے تو ان پر ہنسنا چاہیے، وزیراعظم اگر کہتے ہیں کہ چین ہندوستان کی سرحد میں داخل نہیں ہوا تو ان پر ہنسو۔انہوں نے سوشل میڈیا سیل کارکنان سے کہاکہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے راہل گاندھی مودی حکومت پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔حال ہی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سلامتی کونسل کی میٹنگ میں پاکستان، سرحد پر چین کے جارحانہ رویہ اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان کے قبضے سے متعلق موضوعات اٹھائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایس سی نتائج: ویب سائٹ کریش، طلباء کو دقتوں کا سامنا
انہوں نے ان موضوعات پر بھی بحث کئے جانے کی بات کہی تھی۔لیکن کمیٹی کے سربراہ نے ان موضوعات پر بحث سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد میٹنگ ختم ہونے سے قبل ہی راہل گاندھی میٹنگ چھوڑ کر باہر نکل گئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments: