وزیراعظم نریندر مودی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اور لوک سبھا اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے
ملک کی سب سے طاقتور تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے چیف کا عہدہ مارچ سے خالی ہے۔سی بی آئی چیف کے عہدہ سے رشی کمار شکلا کی سبکدوشی کے بعد سے ایجنسی کو اپنے نئے سربراہ کی تلاش ہے اور یہ تلاش جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔سی بی آئی کے نئے چیف کا انتخاب کرنے کیلئے آج یعنی 24 مئی کو ایک اہم میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اور لوک سبھا اپوزیشن لیڈرادھیر رنجن چودھری بھی شریک ہوں گے۔سی بی آئی چیف کا انتخاب کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی اس میٹنگ میں ان ناموں پر غور کیا جائے گا جو اس عہدے کیلئے دوڑ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی کے کارگزار چیف، بی ایس ایف اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سربراہ راکیش استھانا اور این آئی اے سربراہ وائے سی مودی کا نام اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔اسکے علاوہ سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سربراہ سبودھ کانت جیسوال اور ہندوستان تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے چیف ایس ایس دیسوال، کیرل کے ڈی جی پی لوک ناتھ بوہرا اور یوپی کے ڈی جی پی ایچ سی اوستھی کا نام بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔واضح رہے کہ مارچ ماہ سے سی بی آئی چیف کا عہدہ خالی ہے، سی بی آئی کے بعد حکومت کو این آئی اے کے سربراہ کا انتخاب بھی کرنا ہے۔این آئی اے چیف وائی سی مودی رواں ماہ کے آخر میں سبکدوش ہونے والے ہیں۔آئندہ ماہ جون تک حکومت کو اپنی داخلی اور بیروبی خفیہ ایجنسیوں کے نئے سربراہان کا انتخاب کرنا ہوگا۔را چیف سامنت گوئل اور آئی بی چیف کے عہدے کی مدت بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔بہار کیڈر کے 1986ء بیچ کے آئی پی ایس آفیسر شیل وردھن سنگھ آئی بی کے نئے سربراہ ہوسکتے ہیں۔ مغربی بنگال کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر ایس بی ایس تومر اور تامل ناڈو کیڈر ایم کے جھا را چیف کی دوڑ میں ہیں۔



Post A Comment:
0 comments: