نمبرات کس طرح دیئے جائیں گے؟ نتائج کب ظاہر کئے جائیں گے؟کس طرح گیارہویں جماعت میں داخلے ہوں گے؟ ورشا گائیکواڑ نے کئی اہم امور سے متعلق اہم اعلان کیا
ممبئی: مہاراشٹر کی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے آج دسویں جماعت بورڈ امتحانات کے تشخیصی معیار کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات امسال کرونا وباء کے سبب منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ایسے تمام طلباء جو امسال دسویں بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے والے تھے انہیں ترقی دی جائے گی، اور اس سال اور جماعت نہم میں طلباء کی کارکردگی کی داخلی تشخیص کی بنیاد پر نمبرات دیئے جائیں گے۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ دسویں جماعت کے طلباء کو اسکولی سطح کے جائزہ کی بنیاد پر نمبرات دینے کے خاکہ کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے۔طلباء کو ہر مضمون کیلئے 100 نمبرات میں سے جانچا جائے گا۔گائیکواڑ نے کہا کہ مضامین کے لحاظ سے طلباء کے حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر حتمی نتائج تیار کئے جائیں گے۔جن میں
1) ایک سال کے دوران منعقد ہونے والے داخلی تحریری تشخیص(30 مارکس)
2) ہوم ورک، زبانی امتحان، پریکٹیکل، داخلی تشخیص(بورڈ پالیسی کے مطابق) 20 مارکس
نویں جماعت کا فائنل رزلٹ (50 مارکس)
ورشا گائیکواڑ نے واضح کیا کہ جو طالب علم دی جانے والے نمبرات سے مطمئن نہیں ہوگا اسے حالات سازگار ہونے کے بعد نمبرات میں بہتری کیلئے منعقد کئے جانے والے دو امتحانات میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
:نتائج کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری
اس ضمن میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے بتایا کہ اسکول کے پرنسپل/ہیڈ ماسٹر اور چھ اساتذہ کی ایک زرلٹ کمیٹی نتائج کو حتمی شکل دینے کی ذمہ دار ہوگی۔یہ مشکل کام ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہمارے اسکول اور اساتذہ یہ کام بخوبی انجام دیں گے۔
نتائج کب ظاہر ہوں گے؟
گائیکواڑ نے کہا کہ جون کے اخیر میں نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔اسکولوں کو مختلف سرگرمیوں کے لئے متعینہ وقت دیا جائے گا۔بورڈ کے ذریعے ویبینار منعقد کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ اسکولوں اور ٹیچرس کو تشخیص کے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے جائیں گے۔
گیارہویں جماعت میں داخلے کس طرح ہوں گے؟:
ورشاگائیکواڑ نے بتایا کہ گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے ایک کامن انٹرنس ٹیسٹ(CET) کا انعقاد کیا جائے گا۔ممکن ہے کہ یہ ٹیسٹ آپشنل ہو اور اس امتحان میں شریک ہونے والے طلباء کو گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔دیگر بورڈ سے تعلق رکھنے والے طلباء بھی اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔دو گھنٹے مدت کا یہ انٹرنس ٹیسٹ دسویں جماعت کے نصاب پر مبنی ہوگا۔


Post A Comment:
0 comments: