شیخ ربانی شیخ قادر اور اس کے ساتھیوں نے فریادی کے ساتھ مار پیٹ کی، پچاس ہزار نقدی کا مطالبہ کیا، رقم نہ دینے پر الیکٹرک کرنٹ دے کر جان سے مارنے کی دھمکی

 مالیگاؤں: پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ناگ چھاپ (مالیگاؤں) کا رہائشی سراج الدین عبدالرحمن نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ شیخ ربانی شیخ قادر ساکن گلشیر نگر اور اس کے تین ساتھیوں نے فریادی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ گزشتہ دنوں مالدہ شیوار (گیارہ ہزار کالونی) میں  پستول کے معاملے میں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کو خبر فریادی نے دی ،جس کے بعد عائشہ نگر پولیس نے قانونی کاروائی کی تھی۔اسی معاملے کو لے کر شیخ ربانی شیخ قادر اور اس کے ساتھیوں نے فریادی کے ساتھ مار پیٹ کی اور پچاس ہزار نقدی کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے پر الیکٹرک کرنٹ دے کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف قلم 78/2021/385/323/506/34/ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فی الحال اس معاملے کی آگے کی کاروائی پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج کررہے ہیں۔

 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: