مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، آئی سی یو بیڈ، طبی سہولیات اور ادویات کی شدید قلت کے پیش نظر دہلی حکومت کا فیصلہ
دہلی: راجدھانی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد آج اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس کے دہلی میں 6 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔کیجریوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج رات 10 بجے سے اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک 6 روزہ لاک ڈاؤن ہوگا۔ا ہوں نے دہلی کے بگڑتے حالات سے متعلق کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23500 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آئی سی ہو بیڈ ختم ہونے کے قریب ہیں، بمشکل 100 بیڈ باقی بچے ہیں۔اس کے علاوہ مریضوں کے علاج کیلئے طبی سہولیات اور ادویات کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ان تمام حالات کے تناظر میں دہلی میں منی لاک نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیجریوال نے دہلی کی عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہلی کو کسی بڑے سانحہ سے بچانا ہے۔آج رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ ہم نے بڑی مشکل سے لیا ہے۔ان 6 دنوں میں اسپتالوں میں بیڈ کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کیجریوال نے دیگر ریاستوں کے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی چھوڑ کر نہ جائیں۔یہ ایک چھوٹا سا لاک ڈاؤن ہے اور اسے مزید طول نہیں دیا جائے گا۔


Post A Comment:
0 comments: