قانونی کارروائی کے بعد نعش اہل خانہ کے حوالے، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مزید تحقیقات جاری
مالیگاؤں (نامہ نگار) گذشتہ روز گیارہ بجے موسم ندی سے متصل بھیل بستی کے اطراف ایک نوجوان کی لاش پائی گئی تب مقامی لوگوں نے رمضانپورہ پولس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کی شناخت کی گئی جس کے بعد نعش کو اقرباء کے حوالے کیا گیا۔ مہلوک نوجوان کا نام محمد امین عبد الرشید عمر 38 سال بتائی جارہی ہے۔ یہ نوجوان چھنگو کی چکی کمالپورہ علاقے کا ساکن ہے۔ ممکن ہیکہ کل رات اس کی موت ہوئی ہو۔ آج صبح اطلاع ملتے ہی وڈنیر کھاکھرڈی پولس اسٹیشن کی معرفت اس کی قانونی کارروائی مکمل ہوئی۔ دوپہر دو بجے لاش اقرباء کے حوالے کی گئی۔ دوپہر ساڑھے تین بجے مہلوک کی تدفین مالیگاوں شہر کے عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔اس معاملے میں شفیق اینٹی کرپشن اور رمضان پورہ پولس اسٹیشن کے پی آئی، اور دیانہ کے سوشل ورکروں نے کافی معاونت کی۔ موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تادم تحریر قانونی کاروائی کے بعد وڈنیر کھاکھرڈی پولس اسٹیشن کے ذریعے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ کل بھی پوارواڑی پولس اسٹیشن حدود میں ایک نعش پائی گئی تھی آج کمالپورہ علاقے کے اس ساکن کی لاش پائے جانے سے شہر میں سراسیمگی کا ماحول پایا جارہا ہے۔


Post A Comment:
0 comments: