حکومت پی آر اور دیگر غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے ویکسن، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات پر توجہ مرکوز کرے: راہل گاندھی کی اپیل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پی آر اور دیگر غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے کرونا وباء کے دوران ٹیکہ، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات پر خرچ کرے۔راہل گاندھی نے گذشتہ روز سینٹرل وسٹا منصوبہ سے متعلق حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھایا تھا۔انہوں نے کرونا وباء کے دوران سینٹرل وسٹا منصوبہ میں پیش رفت سے متعلق حکومت سے کیا تھا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ سب اس وقت کیا جارہا ہے جب کرونا ٹیسٹ نہیں ہورہے ہیں،ٹیکہ دستیاب نہیں ہے، ملک بھر میں آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی شدید قلت ہے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے عاجزانہ اپیل ہے کہ پی آر اور غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے ویکسن، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات پر توجہ مرکوز کی جائے۔آئندہ دنوں میں حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔اس سے نمٹنے کیلئے ملک کو تیار رہنا ہوگا۔ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے ٹیکہ مہم کا گراف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے والی مشین ملک میں ٹیکہ مہم پر توجہ دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا کے 3 لاکھ 46 ہزار 786 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ملک میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 1،66،10،481 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے آئندہ تین ماہ کیلئے آکسیجن اور دیگر طبی لوازمات اور ادویات پر ہیلتھ سیس اور کسٹم ڈیوٹی معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: