چارج شیت فائل کرنے کیلئے شکایت کنندہ سے ایک ہزار روپے رشوت لینے کا شاخسانہ، آج عدالت میں پیشی متوقع

مالیگاؤں: بروز سنیچر پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شام چار بجے سے پانچ بجے کے درمیان ناسک اینٹی کرپشن یونٹ نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے پولیس نائک دھرما لکڑو سونونے کو 1 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ناسک اینٹی کرپشن ضلع ایس پی سنیل کڑاسنے سے ملی تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازعہ سے متعلق 36 سالہ شکایت گزار نے اسکے رشتے دار کے خلاف پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 498 ، 323 ، 504 ، 506 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔اس مقدمہ کی چارج شیٹ مقامی عدالت میں داخل کرنے کے لئے ملزم پولیس نائک سونونے نے شکایت گزار سے 23 اپریل 2021 کو 1 ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی ، جس کے بعد شکایت گزار نے 24 اپریل 2021 کو اسکی شکایت ناسک اینٹی کرپشن بیورو سے کی۔شکایت ملتے ہی ناسک اینٹی کرپشن یونٹ نے ضلع ایس پی پی سنیل کڑاسنے، ایڈیشنل ایس پی نیلیش سونونے، ڈی واے ایس پی وجے جادھو کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی نریندر پوار، پی آئے اجول کمار پاٹل، پولیس حوالدار گوساوی، پولیس نائک پرکاش ڈونگرے، پرنئے انگلے، سندیپ بتیسے نے جال بچھاکر ملزم دھرما لُکڑو سونونے 45 سال پولیس نائک بکل نمبر 304 پوارواڑی پولیس اسٹیشن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے انسداد رشوت ستانی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ممکن ہے آج ملزم پولیس نائک سونونے کو مقامی عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: