
لوگ یہاں مررہے ہیں اور آپ لوگ بنگال میں ریلیاں کررہے ہیں،کیا مرتے ہوئے لوگ آپ کو دکھائی نہیں دے رہے؟
کرونا وباء تیزی سے پھیلتی جارہی ہے لوگ پریشان ہیں، کہیں ادویات کی کمی تو کہیں آکیسجن کی قلت ہے۔ایسے میں حکومت بھی کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔لوگ بے بس و لاچار در در بھٹکنے کو مجبور ہیں، سوائے ناکامی کے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے۔راجدھانی دہلی کی حالت کچھ ایسی ہے کہ اسپتالوں میں جتنے مریض ہیں اس سے کہیں زیادہ مریض اسپتالوں کے باہر ہیں۔دہلی کے لوک نائیک جئے پرکاش اسپتال کے کے باہر اپنی ماں کو لے کر آنے والی ایک لڑکی نے منت سماجت کرکے اپنی بیمار ماں کیلئے بیڈ حاصل کیا لیکن وہ اپنی ماں کو بچا نہیں سکی۔سڑک پر اپنی ماں کو لئے پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوئی اس لڑکی نے میڈیا سے کہا کہ میں مودی اور امیت شاہ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ لوگ یہاں مررہے ہیں اور آپ لوگ بنگال میں ریلیاں کررہے ہیں، آپ کو یہاں مرتے لوگ دکھائی نہیں دے رہے ہیں؟اسی طرح اپنے والد کو اسپتال لانے والے دو بھائی نے بتایا کہ وہ چار پانچ اسپتالوں کے چکر لگانے کے بعد یہاں آئے ہیں، بڑی مشقت کے بعد انہیں بیڈ ملا۔لیکن تین دن مریض کو اندر رکھنے کے انہیں بتایا گیا کہ ان کے والد کی موت ہوگئی ہے۔اندر ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ملا۔

Post A Comment:
0 comments: