بامبے مرکنٹائل بینک کے پاس موبائل اور نقدی کی لوٹ مار
مالیگاؤں: سٹی پولیس اسٹیشن میں نوجوان فریادی 28 سالہ شیخ جاوید سلیم شیخ ساکن اقصی کالونی نے سنگین شکایت کی کہ کسی نا معلوم نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پیچھے بامبے مرکنٹائل کے سامنے فریادی کا پانچ ہزار کا نوکیا کمپنی کا دو سم والا موبائل اور تین ہزار نقد اس طرح سے آٹھ ہزار کی جبری چوری کی اس پر سٹی پولیس کے عملہ نے ملزم کے خلاف قلم 394 / 504 / 506 / 25 / 2021 کا معاملہ درج کیا۔
جرسی گائے اور پک اپ گاڑی ضبط
مالیگاؤں: وڈنیر کھاکھرڈی پولیس اسٹیشن میں پولیس سپاہی موہن گنگا رام ٹھاکرے کے مطابق پک اپ گاڑی میں جرسی گائے اور بچھٹرا کے علاوہ گائے کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے کی پاداش میں پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا اور مذکورہ معاملے میں 178 / 2021 / 1995 / 1960 / 8 / 11 / 279/ /427 / 184 / 134 / 177 / کا مقدمہ داخل کیا۔


Post A Comment:
0 comments: