Articles by "Rajasthani"
Showing posts with label Rajasthani. Show all posts

 

دہرادون میں دل دہلا دینے والی واردات، جھاڑیوں سے بچی کی لاش برآمد،ملزم پولیس کی حراست میں

دہرادون کے پریم نگر علاقے میں ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی، جہاں گووند گڑھ علاقے میں ایک پانچ سالہ بچی اچانک غائب ہوگی۔بدھ کی رات رنگڑوالا علاقے میں جھاڑیوں سے اس بچی کی لاش برآمد ہوئی۔دراصل جھارکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں ایک نابالغ معصوم بچی کے ساتھ دل دہلا دینے والی واردات منظر عام پر آئی۔ایک وحشی نوجوان نے ایک پانچ سالہ بچی کا اغوا کیا اور اس کی عصمت دری کرنے کے بعد بے رحمی سے بچی کو قتل کردیا۔بچی کی گمشدگی کے بعد پریم نگر علاقے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بدھ کے روز مقامی لوگوں نے ملزم کو اس علاقے میں تنہا گھومتے ہوئے دیکھا تھا۔شک کی بنا پر پولیس نے چنمن مہتا نامی نوجوان کو حراست میں لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بچی کی عصمت دری اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔25 سالہ چنمن مہتا نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔پولیس نے بتایا کہ دو روز قبل گووند گڑھ علاقے سے پانچ سالہ بچی گم ہوئی تھی۔ملزم بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسکی عصمت دری کی اور پھر اسے بے رحمی سے قتل کردیا۔بچی کے اہل خانہ نے پیر کے روز تھانہ کوتالی کی لکشمن پولیس چوکی میں بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ملزم بہار کا رہنے والا ہے اور دہرا دون میں مزدوری کرتا ہے۔سی او شیکھر سویال نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پنچنامہ کے بعد معصوم بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا ہے۔ملزم کی نشاندہی کے بعد ہی جھاڑیوں سے بچی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔اطللاعات کے مطابق منگل کے روز معمول کے مطابق دن میں بچی گھر کے باہر نکلی لیکن جب بچی گھر نہیں پہنچی تو اس کی ماں اور بھائی نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی۔کافی تلاش کے بعد بھی بچی نہیں ملی تو انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ایس ایس پی ڈاکٹر یوگیندر سنگھ راوت نے بتایا کہ ملزم چنمن مہتا ٹائلس لگانے کا کام کرتا ہے۔اس واردات سے متعلق پولیس نے ملزم نے تفتیش کی ہے۔جمعرات کے روز ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔