Articles by "National Disaster"
Showing posts with label National Disaster. Show all posts

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور تقسیم کے مراکز قائم، مرد، خواتین اور بچے ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور

گوہاٹی: آسام کے 35 میں سے 27 اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے 22.17 لاکھ سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ چٹان کھسکنے اور بارش کے سبب 174 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل سے اب تک 156 افراد پری مانسون اور مانسون کے سیلاب میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ آسام کے مختلف اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:... مسلمانوں کے نام سے منسوب شہروں کے نام بدل کر کیا پیغام دیا جارہا ہے؟:ابو عاصم اعظمی
اے ایس ڈی ایم اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کے بعد دو بین وزارتی مرکزی ٹیموں (آئی ایم سی ٹی) نے ہفتہ کے روز چیف سکریٹری جشنو بروا اور آسام حکومت کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 27 اضلاع کے 1934 گاؤں میں 50714 ایکڑ سے زیادہ فصلی رقبہ اب بھی زیر آب ہے، جبکہ ریاست میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، 2.77 لاکھ سے زیادہ مرد، خواتین اور بچوں نے 404 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے اور ضلع انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور تقسیم کے مراکز قائم کیے ہیں۔



ہماچل کے کِنّور میں لینڈ سلائیڈنگ سے خوفناک حادثہ، بڑے پیمانے پر راحت رسانی آپریشن جاری، 30 افراد کی تلاش، دو کی موت ،متعدد زخمی

ہماچل پردیش کے کِنّور میں اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب مسافروں سے بھری ہوئی ایک بس ملبے میں دب گئی۔بس کے علاوہ دو کاریں بھی حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قریب 40 لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ہماچل حکومت کی جانب سے ابھی تک صرف ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔اس کے علاوہ 25 سے 30 افراد اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔یہ حادثہ کنور ضلع کے چورا میں واقع ہائے وے پر چٹانیں کھسکنے کے سبب پیش آیا ہے۔

اب تک حادثہ کی شکار بس کے ڈرائیور سمیت 9 لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔ڈرائیور کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کچھ کاریں ستلج ندی میں جاگریں۔این ڈی آر ایف کی 25 نفوس پر مشتمل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت رسانی میں مصروف ہے۔ٹیم سخت مشکلات میں راحت رسانی کا کام انجام دے رہی کیونکہ پہاڑ سے اب بھی پتھر گر رہے ہیں جس کے سبب کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جنتر منتر پر مسلم مخالف نعرے بازی معاملہ میں اشوینی اپادھیائے سمیت پانچ ملزمین گرفتار

وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے اس حادثہ کی معلومات لی۔وزیراعظم نے جے رام کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔واضح رہے کہ حادثہ کی شکار بس کنّور سے شملہ کی سمت جارہی تھی، بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔