مسلم شہروں کے نام بدل کر تمھیں کیا ملے گا، بالا صاحب ٹھاکرے کے نام پر نیا شہر بناؤ ہم استقبال کریں گے: ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی میں آواز اٹھائی

ممبئی : (3 جولائی) سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی کابینہ کی میٹنگ میں شیوسینا نے اپنے سیاسی فائدہ کیلئے اہم نام کی تبدیلی کو منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشیو رکھنے کی منظوری دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:...

بی جے پی سے کتنے پیسے ملے؟

 دو روزہ اسمبلی اجلاس میں اس کے اثرات محسوس کئے گئے۔ بی جے پی کے راہول نارویکر کے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی نے اپنی مبارکبادی تقریر میں ادھو ٹھاکرے پر تنقید کی۔
جاتے جاتے ادھو ٹھاکرے نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدل دیا۔اگر ریاست مہاراشٹر ترقی کر رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شہروں کے نام بدلنے کا کیا پیغام ہے؟مسلمانوں کے نام بدل کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بالاصاحب کے نام پر بڑے شہر بنائیں، ہم تالیوں سے آپ کا استقبال کریں گے۔لیکن مسلمانوں کے نام بدلنے سے تمہارا کیا مطلب ہے؟
*اورنگ زیب پر بھاسکر جادھو کا متنازعہ بیان*
شیوسینا کے ایم ایل اے بھاسکر جادھو نے ابو عاصم اعظمی کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ "اورنگ زیب دہشت گرد تھا، اس نے ہم پر ظلم کیا، اس لیے ہم نے نام بدل کر سمبھاجی مہاراج رکھ دیا ہے۔بھاسکر جادھو نے کہا کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان ایسا کوئی امتیاز نہیں ہے۔
دریں اثنا، ریاستی حکومت نے پہلے اورنگ آباد ہوائی اڈے کا نام چھترپتی سمبھاجی مہاراج ہوائی اڈہ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔ تاہم مرکزی حکومت نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی ہے۔  آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر شیوسینا کا نام بدل کر ہندو نواز شبیہ رکھنے کا مسئلہ اہم تھا۔ اس پس منظر میں محکمہ شہری ترقی کی جانب سے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سمبھاج نگر اور عثمان آباد شہر کا نام دھاراشیو رکھنے کی تجویز کابینہ کی میٹنگ میں پیش کی گئی اور اسے منظوری دے دی گئی۔
ابو عاصم اعظمی نے جس وقت اسمبلی میں آواز اٹھائی اسوقت مجلس اتحاد المسلمین کے مسلم ایم ایل اے خاموش تھے ۔مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل بھی ہاؤس میں نظر نہیں آئے ۔دو روزہ اسمبلی اجلاس میں ابو عاصم اعظمی نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کر سمبھا جی نگر رکھنے پر اپنی مخالفت ظاہر کی جس پر بھاسکر جادھو نے اعتراض کیا لیکن ابو عاصم اعظمی کی آواز میں آواز ملانے والے مسلم ایم ایل خاموش تھے ۔سیاسی گلیاروں میں خبر ہے کہ ایوان کے باہر بولنے والے عوامی نمائندے ایوان میں خاموش کیوں تھے یا غیر حاضری چہ معنی دارد؟


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: