Articles by "IPL"
Showing posts with label IPL. Show all posts

بی سی سی آئی کی جانب سے نرمی برتنے کا امکان نہیں, ہوسکتی ہے کارروائی

نئی دہلی: آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے میچ کے دوران راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ لائیو براڈکاسٹ کے دوران ڈریسنگ روم میں ویپنگ (ای-سگریٹ استعمال) کرتے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راجستھان رائلز ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق 16ویں اوور کے دوران ریان پراگ اپنے ساتھی کھلاڑیوں دھرو جوریل اور یشسوی جیسوال کے ساتھ موجود تھے اور اسی دوران وہ مبینہ طور پر ویپنگ کرتے دکھائی دیے۔

قانونی طور پر اس معاملے نے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں کیونکہ اسٹیڈیم اور ڈریسنگ روم میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے، سوائے مخصوص مقامات کے۔ مزید یہ کہ بھارت میں ای-سگریٹ/ویپ پر Prohibition of Electronic Cigarettes Act (PECA) 2019 کے تحت پابندی عائد ہے، جس کے تحت اس کی تیاری، خرید و فروخت، درآمد، برآمد اور تشہیر سب غیر قانونی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ویپنگ صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں شامل اجزاء کے بارے میں واضح معلومات نہیں ہوتیں، خاص طور پر ایک پیشہ ور کھلاڑی کے لیے یہ زیادہ تشویش ناک ہے۔

یہ معاملہ اب مزید تحقیقات کا متقاضی ہے اور دیکھنا ہوگا کہ اس پر متعلقہ حکام کیا کارروائی کرتے ہیں۔ 'فرنچائز اور کپتان کو اپنی وجوہات تیار رکھنی ہوں گی کیونکہ اس طرح کے واقعے پر BCCI کی جانب سے نرمی برتنے کا امکان نہیں ہے۔'

​یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس سیزن میں RR (راجستھان رائلز) کسی تنازع میں گھری ہو۔ اس سے قبل، ان کے مینیجر نے ڈگ آؤٹ میں موبائل فون کا استعمال کر کے PMOA پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی۔ وہ منظر بھی براہ راست نشریات کے دوران کیمرے میں قید ہو گیا تھا اور مکمل چھان بین کے بعد BCCI نے منیجر کو تنبیہ کی تھی اور جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔"

 

شہریت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے کا بھی آفر... راشد خان کا اپنی کتاب میں سنسنی خیز خلاصہ

افغانستان کے اسٹار کرکٹ کھلاڑی راشد خان نے سنسنی خیز خلاصہ کرتے ہوئے ایک وقت ایسا تھا جب ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں ممالک نے انہیں اپنے ملک کی شہریت دینے کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:... عام آدمی پارٹی میں اندرونی خلفشار میں شدت، راگھو چڈھا پر مودی اور بی جے پی مخالف پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کا الزام-Aadmi-Party-thereportersview.com-Political-News-National-India.html

افغانستان کے اسٹار گیند باز راشد خان نے اپنی کتاب "راشد خان-فرام اسٹریٹس ٹو اسٹارڈم" میں کہا کہ انہیں ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں ممالک کی جانب سے شہریت دینے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا. مزکورہ کتاب میں راشد خان نے 2023 آئی پی ایل سیزن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئی بتایا کہ ٹیم کے ایک افسر نے انہیں بتایا کہ ہندوستانی کرکٹ کی دنیا کی ایک عظیم ہستی ان سے ملنا چاہتے ہیں.

راشد نے مزید بتایا کہ "میں ان کے پاس گیا، ہماری بات چیت شروع ہوئی اور انہوں نے کہا کہ آپ کے ملک افغانستان کے حالات بہت خراب ہیں آپ ہندوستان آجاؤ اور یہیں رہو. ہم آپ کو ہندوستانی دستاویزات مہیا کروادیں گے. آپ یہیں رہو اور کرکٹ کھیلو. راشد نے کہا کہ میں ان کی بات سن کر حیران رہ گیا اور مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں اس کا کیا جواب دوں. لیکن میں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "آپ کا بہت بہت شکریہ... میں اپنے ملک افغانستان کیلئے کھیل رہا ہوں.

راشد نے یہ بھی بتایا کہ انہیں صرف ایک ملک سے اس طرح کی پیشکش نہیں ہوئی بلکہ آسٹریلیا اور ہندوستان دونوں ممالک نے انہیں شہریت اور کھیلنے کی پیشکش کی. لیکن میں نے کہا کہ اگر میں اپنے ملک کیلئے نہیں کھیلوں گا تو میں کسی اور ملک کیلئے بھی نہیں کھیلوں گا.

راشد خان نے 2018 کے ایک ایسے ہی واقعہ کو یاد کیا جب سن رائزرس حیدرآباد کیلئے کھیلتے تھے. کلکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ وننگ کارکردگی کے بعد ہندوستان میں سوشل میڈیا پر انہیں شہریت دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا. جو راشد کے تئیں لوگوں کے عزت و احترام کو ظاہر کرتا ہے.