گرین انرجی منصوبے کو منظوری "ہریت مہاراشٹر کمیشن(گرین مہاراشٹر کمیشن)" کے قیام کا اعلان

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں ماحولیات کے تحفظ اور توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے 2047 تک 300 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے "ہریت مہاراشٹر کمیشن(گرین مہاراشٹر کمیشن)" کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز منعقدہ کابینہ اجلاس میں تقریباً 12 ہزار 303 کروڑ روپے کے اخراجات والے منصوبے کو منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:........آئی پی ایل میچ کے دوران ریان پراگ کا ویپنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرلa.html

اس منصوبے کے تحت ریاست میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 2030 تک 17 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ شجرکاری کی ذمہ داری ہریت مہاراشٹر کمیشن پر ہوگی، جس کے چیئرمین وزیر اعلیٰ ہوں گے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر جنگلات، وزیر ماحولیات، وزیر زراعت اور روزگار گارنٹی اسکیم کے وزیر شریک نائب چیئرمین ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے شجرکاری کے لیے زمین کی دستیابی اور لینڈ بینک کی تیاری پر خاص توجہ دی جائے گی۔ فی الحال 29 ہزار مربع کلومیٹر زمین دستیاب ہے، جبکہ 300 کروڑ درخت لگانے کے لیے تقریباً 27 لاکھ ہیکٹر زمین درکار ہوگی۔

اسی اجلاس میں "Accelerating Green Energy and Storage Technologies Integration in Connected Grid" اسکیم اور اس کے ابتدائی پروجیکٹ رپورٹ کو بھی منظوری دی گئی، جس کا مقصد توانائی کے استعمال میں اضافہ، ترسیلی نظام کو مضبوط بنانا اور توانائی ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

کابینہ نے ضلع رتناگیری کے ناچنے علاقے میں ایک نئے مرکزی ودیالیہ (کیندرِیہ ودیالیہ) کے قیام کے لیے ڈھائی ہیکٹر زمین فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس سے کوکن خطے کے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 85 نئے کیندرِیہ ودیالیہ قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں مہاراشٹر کے اکولا اور رتناگیری شامل ہیں۔

مزید برآں، ریاست میں غیر سرکاری تنظیموں کے زیر انتظام امدادی آشرم اسکولوں کے غیر تدریسی عملے کے لیے 12 اور 24 سال کی خدمات کے بعد ترقیاتی اسکیم نافذ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس سے 556 آشرم اسکولوں کے 7 ہزار 562 ملازمین مستفید ہوں گے۔

کابینہ نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں ایک چیئر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹریٹ کے لیے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد امبیڈکر کے نظریات کو عالمی سطح پر فروغ دینا اور سماجی انصاف، آئینی جمہوریت اور انسانی حقوق پر تحقیق کو بڑھانا ہے۔

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: