شکیل تیراک و قلعہ تیراک گروپ نے نعش نکالی، شہر بھر میں غم و اندوہ کا ماحول 

مالیگاؤں: آج بروز جمعہ درے گاؤں ہل اسٹیشن کے پیچھے ایک تالاب میں ڈوبنے سے شہر کے تین بچوں کی موت ہوگئی. ان بچوں کی شناخت محفوظ احمد عتیق احمد(12)،محمد نعمان سلمان ضیاء (16) اور شاکر ساجد احمد (13) کے طور پر ہوئی ہے.اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے بچے ابوذر غفاری مسجد نورانی نگر کے ساکن تھے. سیر و تفریح کیلئے ہل اسٹیشن جانے والے چار بچے تالاب میں نہانے کیلئے گئے لیکن انہیں پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہو سکا. تین بچے پانی میں ڈوب گئے جب کہ ایک بچے کو مقامی لوگوں نے بحفاظت باہر نکال لیا.

بیباک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شکیل تیراک نے بتایا کہ چونکہ آج جمعہ ہونے کے سبب عام تعطیل رہتی ہیں اور شہریان بڑی تعداد میں ہائے وے کا رخ کرتے ہیں اور آج میں بھی ہائے وے پر تھا کہ مجھے اس حادثے کی اطلاع ملی اور پھر میں بے سروسامانی کی حالت میں موقع واردات پر پہنچا اور دونوں بچوں کی نعش پانی سے باہر نکالی ۔یہ تفصیل موصول ہوئی ہیں کہ تیسرے بچے کو تلاش کرنے کیلئے تارے قلعہ تیراک گروپ نے جال بچھا کر نعش کو باہر نکالا ۔تادم تحریر ان تینوں بچوں کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا ۔قانونی کارروائی جاری ہے ابھی تدفین کا وقت متعین نہیں کیا گیا ہے ۔اس خبر سے پورے علاقے میں غم و اندوہ کا ماحول نظر آیا ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: