نیویارک کے چوٹاکوا انسٹی ٹیوٹ میں لیکچر سے قبل اسٹیج پر حملہ، ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آور پولیس کی تحویل میں
ملعون مصنف سلمان رشدی پر نیویارک کے بفیلو کے قریب چوٹاکوا انسٹی ٹیوٹ میں ایک لیکچر سے قبل اسٹیج پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں رشدی شدید زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ سلمان رشدی کو کتاب دی سیٹینک ورسیس لکھنے پر ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔ ایسی صورت حال میں دھمکی ملنے کے 33 سال بعد آج جمعہ کو رشدی پر نیویارک میں ایک اسٹیج پر چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا.
جمعہ کی صبح ایک لیکچر دینے سے قبل اسٹیج پر موجود مصنف پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ نیویارک پولیس نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے مصنف کے لیکچر سے پہلے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد اس پر جان لیوا حملہ کیا۔ حملہ آور نے رشدی کے گلے پر چاقو سے وار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ رشدی کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر سے ہسپتال لے جایا گیا۔ حملہ آور اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے.
نیویارک پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ رشدی کے گلے پر چاقو سے حملہ کیا گیا، سر پر بھی معمولی چوٹ آئی ہے. اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، رشدی کی حالت سے متعلق کسی کو کوئی علم نہیں ہے. رشدی پر اس حملے کے فوراً بعد چوٹاکوا انسٹی ٹیوٹ میں موجود سیکڑوں افراد کو فوری طور پر باہر نکالا گیا.
واضح رہے کہ رشدی کی کتاب سیٹینک ورسیس کے خلاف ایران کے مرحوم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے قتل کا فرمان جاری کیا تھا.
Post A Comment:
0 comments: