این سی پی عہدیداروں اور ورکروں سے شرکت کی اپیل

مالیگاؤں : 12 اگست (پریس ریلیز) ملک کی 75 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے راشٹروادی بھون واقع آگرہ روڈ پر پندرہ اگست بروز پیر کو صبح 8 بجے رسم پرچم کشائی مقامی این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید کے ہاتھوں ادا کی جائے گی ۔ اسطرح کا پریس اعلامیہ آج راشٹروادی بھون سے بغرض اشاعت جاری کیا گیا. اس موقع پر کہا گیا ہے کہ ہمارا ملک بھارت یوں ہی آزاد نہیں ہوا بلکہ لاکھوں شہیدانِ وطن نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر اس ملک کو ظالم انگریزوں کے قبضے سے آزاد کرایا۔ یوم آزادی پر ملک کے شہیدانِ وطن کو یاد کرنے اور بھارت کے قومی پرچم کو سلامی دینے کیلئے مذکورہ تقریب راشٹروادی بھون پر منعقد کی جارہی ہے ۔ رسم پرچم کشائی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران و ہمدردان اور ورکروں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: