ادھو گروہ کے اراکین اسمبلی نے" 50 کھوکے..... ایکدم اوکے" کے نعرے لگا کر شندے کیمپ اراکین اسمبلی پر 50 کروڑ میں فروخت ہونے کا الزام لگایا

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں مانسون اجلاس کے پانچواں دن کا آغاز برسراقتدار اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی سے ہوا۔ ادھو کیمپ اور شندے کیمپ کے اراکین اسمبلی آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں گروپوں کے درمیان اسمبلی کی سیڑھیوں پر بھی دھکا مکی ہوئی. اپوزیشن نے برسراقتدار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ادھو گروہ کے اراکین اسمبلی نے شنڈے گروہ کے لیے '50 کھوکے...ایکدم اوکے' کا نعرہ لگایا۔ اس نعرے کی آڑ میں شندے گروہ کے اراکین اسمبلی پر 50 کروڑ میں فروخت ہونے کا الزام تھا۔  مہنگائی اور کسانوں کا مسئلہ اٹھانے اور حکومت سے جواب مانگنے کے لیے این سی پی رکن اسمبلی گاجر لے کر پہنچے۔ گاجر کو لے کر دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے سینئر لیڈروں نے آگے آکر معاملہ رفع دفع کیا۔  اس کے بعد ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوسکا۔

بی جے پی اراکین اسمبلی نتیش رانے نے آج ایوان میں کہا کہ ریاست کے احمد نگر میں ایک نابالغ لڑکی کو تبدیلی مذہب کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔  رانے نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کو لالچ دینے کے لیے لڑکوں کو ریٹ کارڈ دیا گیا ہے، جس کے تحت ان لڑکوں کو پیسے ملتے ہیں۔ رانے کا کہنا ہے کہ ریاست میں ہندو لڑکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی لیے دیگر ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی تبدیلی مذہب کے خلاف قانون بنایا جانا چاہیے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: