اڈانی گروپ نے این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص(شیئر) خریدنے کا اعلان کیا، اضافی 26 فیصد حصص کے لیے 493 کروڑ روپے کا اوپن آفر بھی کرے گا

اڈانی گروپ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ ایشیاء کے سب سے امیر ترین تاجر گوتم اڈانی این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص(شیئر) خریدنے جا رہے ہیں۔ یہ بالواسطہ حصص اے ایم جی میڈیا نیٹ ورک لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی وشواپردھان کمرشیل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کے ذریعے لیا جائے گا۔  اے ایم جی میڈیا اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) کا ذیلی ادارہ ہے۔

اڈانی گروپ این ڈی ٹی وی میں 294 روپے فی حصص پر اضافی 26 فیصد حصص کے لیے 493 کروڑ روپے کا اوپن آفر بھی کرے گا۔ اے ایم این ایل کے سی ای او سنجے پُگلیا نے کہا کہ یہ حصول ایک سنگ میل ہے۔ اے ایم این ایل ہندوستانی شہریوں، صارفین اور ہندوستان میں دلچسپی رکھنے والوں کو معلومات اور علم سے بااختیار بنانا چاہتا ہے۔ ہمارے ویژن کو پورا کرنے کے لیے NDTV بہترین نشریاتی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ این ڈی ٹی وی کی سی ای او نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اڈانی گروپ نے شام کے قریب 6 بجے این ڈی ٹی وی میں اسٹیک(حصہ) لینے کا اعلان کیا ہے۔ تقریباً دو گھنٹے بعد این ڈی ٹی وی سی ای او نے ایک میل جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اڈانی کے میڈیا گروپ میں حصہ لینے کی خبر چونکا دینے والی ہے۔ ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ گروپ کے سی ای او نے بھی اس معاملے میں ریگولیٹری اور قانونی اقدامات کرنے کی بات کی ہے۔

 اے ایم این ایل کی ذیلی کمپنی وی سی پی ایل کے پاس آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی اتھارٹی ہے، جو انہیں میں 99.99 فیصد حصص کو تبدیل کرنے کا حق دیتی ہے۔ وارنٹ(اتھارٹی) کا مطلب ایک مالی معاہدہ ہے، جو ختم ہونے سے پہلے ایک مخصوص قیمت پر ایکویٹی خریدنے یا بیچنے کا حق دیتا ہے۔  وی سی پی ایل نے آر آر پی آر میں 99.5 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے اسی وارنٹ کا استعمال کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر گروپ کمپنی آر آر پی آر ہے، جو این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص رکھتی ہے۔ اس کی بنیاد پر، اڈانی گروپ کو این ڈی ٹی وی میں بالواسطہ طور پر 29.18 فیصد حصہ داری ملی ہے۔ اے ایم این ایل اور اے ای ایل کے ساتھ وی سی پی ایل نے این ڈی ٹی وی میں 26% حصص 294 روپے فی شیئر حاصل کرنے کے لیے ایک اوپن آفر شروع کرنے کو بھی کہا ہے۔ ایس ای بی آئی کے 2011 کے ضابطے کے مطابق، اڈانی گروپ کی کمپنیاں یہ اوپن آفر شروع کریں گی۔

این ڈی ٹی وی ہندوستان کا ایک معروف میڈیا ہاؤس ہے. جو تین نیشنل نیوز چینلس این ڈی ٹی وی 24/7، این ڈی ٹی وی انڈیا اور این ڈی ٹی وی پروفٹ آپریٹ کرتا ہے. این ڈی ٹی وی کے مختلف سوشل میڈیا پلٹ فارم پر تقریباً 3.5 کروڑ فالورز کے ساتھ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے نیوز ہینڈلس میں ایک ہے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: