رابطہ بھی نہیں ہوسکا، بی جے پی ہمارے 40 ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے، 20-20 کروڑ کی پیشکش،بی جے پی 800 کروڑ خرچ کرکے دہلی حکومت گرانا چاہتی ہے: اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق 9 اراکین اسمبلی اس میٹنگ میں نہیں پہنچے۔ پارٹی ہائی کمان کا ان سے رابطہ بھی نہیں ہو سکا۔ 70 سیٹوں والی دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے پاس 62 اور بی جے پی کے پاس 8 سیٹیں ہیں۔ یہاں میٹنگ کے بعد عآپ کے چیف ترجمان سوربھ بھردواج نے کہا کہ دہلی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت مستحکم ہے اور جو ایم ایل اے نہیں آئے وہ اپنے نجی کام سے باہر چلے گئے ہیں۔ بی جے پی نے ہمارے 12 ایم ایل ایز کو پارٹی چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔ سوربھ نے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا اور اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل بھی میٹنگ میں نہیں پہنچے۔ سسوڈیا ہماچل پردیش گئے ہیں۔
میٹنگ کے بعد کیجریوال راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمارے 40 ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تمام ایم ایل ایز کو 20-20 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ بی جے پی 800 کروڑ خرچ کرکے دہلی حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔ بدھ کو عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کر کے آپریشن لوٹس کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمارے ایم ایل ایز کو پیشکش کی ہے۔ آفر یہ تھی کہ اگر آپ AAP چھوڑیں گے تو 20 کروڑ دیں گے اور دوسروں کو ساتھ لائیں گے تو 25 کروڑ دیں گے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے ہمارے ایم ایل ایز سنجیو جھا، سومناتھ بھارتی، کلدیپ کمار اور ایک اور ایم ایل اے کو پارٹی چھوڑنے کے لیے 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ سومناتھ بھارتی بھی سنجے سنگھ کے ساتھ پریس کانفرنس میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں نے مجھے بتایا کہ عآپ کے مزید 20 ایم ایل ایز ہمارے رابطے میں ہیں۔


Post A Comment:
0 comments: